مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
72. من كان يقول: الورثة أحق من غيرهم بالمال
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ورثاء مال کے دوسروں سے زیادہ حق دار ہیں
ترقیم عوامۃ: 31665 ترقیم الشثری: -- 33073
٣٣٠٧٣ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن (ابن) (١) ابي خالد عن حكيم بن جابر انه قيل له في الوصية عند الموت لو اعتقت غلامك فقرا هذه الآية: ﴿وليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية ضعافا خافوا عليهم﴾ [النساء: ٩] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وأثبته من السند بعده ومن كتب التراجم.
ابن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حکیم بن جابر سے موت کے وقت وصیت کے بارے میں کہا گیا کہ اگر آپ اپنے غلام کو آزاد کردیں تو کیا ہی اچھا ہو! انہوں نے یہ آیت پڑھی { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33073، ترقيم محمد عوامة 31665)
ترقیم عوامۃ: 31666 ترقیم الشثری: -- 33074
٣٣٠٧٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا يزيد بن عبد العزيز عن إسماعيل عن حكيم بن جابر انه لما حضره الموت وكان له غلام فقيل له: لو اعتقت هذا، فقال: إني لم اترك لولدي غيره قال: فاعادوا عليه لو اعتقته، فقرا هذه الآية: ⦗٢٣٨⦘ ﴿وليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية (ضعافا خافوا عليهم) (١) ﴾ إلى قوله: ﴿سديدا﴾.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
اسماعیل حضرت حکیم بن جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کی موت کا وقت آیا اور ان کا ایک غلام تھا، ان سے کہا گیا کہ اچھا ہوگا اگر آپ اس کو آزادکر دیں، فرمانے لگے کہ میں اپنے ورثاء کے لئے اس کے علاوہ کوئی غلام چھوڑ کر نہیں جا رہا، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے دوبارہ کہا کہ آپ آزاد کردیں تو اچھا ہوگا، چناچہ اس پر آپ نے آیت { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ … سَدِیدًا } کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33074، ترقيم محمد عوامة 31666)
ترقیم عوامۃ: 31667 ترقیم الشثری: -- 33075
٣٣٠٧٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (نسير) (١) قال: قال رجل للربيع بن خثيم: اوس لي بمصحفك، قال فنظر إلى ابن له صغير فقال: ﴿واولو الارحام بعضهم اولى ببعض في كتاب الله﴾ [الانفال: ٧٥] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، م]: (بشير).
نُسیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ربیع بن خثیم سے فرمایا کہ آپ اپنے مصحف کی میرے لئے وصیت فرما دیں! آپ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی طرف دیکھ کر اس آیت کی تلاوت فرمائی (بعض رشتہ دار اللہ کی کتاب میں بعض سے بڑھ کر ہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33075، ترقيم محمد عوامة 31667)
ترقیم عوامۃ: 31668 ترقیم الشثری: -- 33076
٣٣٠٧٦ - حدثنا معتمر عن عاصم قال: مرض ابو العالية (فاعتق مملوكا) (١) (له) (٢) (ثم) (٣) ذكروا (له انه من) (٤) وراء النهر فقال: إن كان حيا فلا اعتقه، وإن كان ميتا فهو عتيق، وذكر هذه الآية: ﴿وله ذرية ضعفاء﴾ [البقرة: ٢٦٦] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب].
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) زيادة (ثم) من: [أ، ب، جـ، م].
(٤) في [جـ، م]: (ولد الذمي)، وفي [أ، ب]: (والذمي).
عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ بیمار ہوئے تو انہوں نے اپنا ایک غلام آزاد فرمایا جس کے بارے میں ان سے کہا گیا کہ وہ نہر پار گیا ہوا ہے، فرمایا کہ اگر وہ زندہ ہے تو میں اس کو آزاد نہیں کرتا اور اگر مرگیا ہے تو وہ آزاد ہے، اور پھر اس آیت کا ذکر فرمایا: { وَلَہُ ذُرِّیَّۃٌ ضُعَفَائُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33076، ترقيم محمد عوامة 31668)