مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. في امرأة وأبوين من كم هي؟
بیوی اور والدین کا بیان، کہ ان کا حصّہ کتنا نکلے گا؟
ترقیم عوامۃ: 31697 ترقیم الشثری: -- 33108
٣٣١٠٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي المهلب ان عثمان سئل عنها فقال: للمراة الربع، وللام ثلث ما بقي، وسائر ذلك للاب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو المهلب صدوق.
ابو مہلّب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: عورت کے لئے ایک چوتھائی مال ہے، اور ماں کے لئے باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے علاوہ باقی سارا مال باپ کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33108، ترقيم محمد عوامة 31697)
ترقیم عوامۃ: 31698 ترقیم الشثری: -- 33109
٣٣١٠٩ - (١) حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب ان زيد بن ثابت سئل عن امراة وابوين، فاعطى المراة الربع، والام ثلث ما بقي، وما بقي للاب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) صحيح.
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے بیوی کو ایک چوتھائی، اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے بعد بچنے والا مال، باپ کو دینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33109، ترقيم محمد عوامة 31698)
ترقیم عوامۃ: 31699 ترقیم الشثری: -- 33110
٣٣١١٠ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى عن الشعبي عن علي في امراة وابوين قال: الربع وثلث ما بقي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
شعبی سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ بیوی کے لئے ایک چوتھائی اور ماں کے لئے باقی ماندہ کا ایک تہائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33110، ترقيم محمد عوامة 31699)
ترقیم عوامۃ: 31700 ترقیم الشثری: -- 33111
٣٣١١١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: اتي عبد الله في امراة وابوين فقال: إن عمر كان إذا سلك طريقا فسلكناه وجدناه سهلا، وانه اتي في امراة وابوين فجعلها من اربعة، فاعطى المراة الربع، والام ثلث ما بقي، واعطى الاب سائر ذلك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ایک بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ جس راستے پر چلتے جب ہم اس راستے پر چلتے تو اسے ہموار پاتے، اور ان کے پاس ایک بیوی اور والدین کے حصّوں کا مسئلہ لایا گیا تو انہوں نے مال کے چار حصّے کر کے بیوی کو ایک چوتھائی اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی دیا، اور باقی سارا مال باپ کو دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33111، ترقيم محمد عوامة 31700)
ترقیم عوامۃ: 31701 ترقیم الشثری: -- 33112
٣٣١١٢ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم عن الاسود عن عبد الله عن عمر بمثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ بھی یہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33112، ترقيم محمد عوامة 31701)
ترقیم عوامۃ: 31702 ترقیم الشثری: -- 33113
٣٣١١٣ - حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن الشعبي عن علي في امراة وابوين: للمراة الربع، وللام ثلث ما بقي، وما بقي (فللاب) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (للأب).
(٢) ضعيف؛ لسوء حفظ ابن أبي ليلى.
شعبی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ جب ورثاء میں بیوی اور والدین ہوں کہ بیوی کے لئے ایک چوتھائی اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی ہے، اور اس کے علاوہ باقی باپ کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33113، ترقيم محمد عوامة 31702)
ترقیم عوامۃ: 31703 ترقیم الشثری: -- 33114
٣٣١١٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله عن (عمر) (١) بمثله إلا انه قال: اتي في امراة وابوين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (محمد).
(٢) صحيح.
حضرت عبد اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مضمون نقل کیا ہے، البتہ انہوں نے اس بات کا اضافہ کیا ہے کہ ان سے اس صورت کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جب میت کے ورثاء میں بیوی اور والدین ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33114، ترقيم محمد عوامة 31703)
ترقیم عوامۃ: 31704 ترقیم الشثری: -- 33115
٣٣١١٥ - حدثنا ابن عيينة عن منصور (عن إبراهيم) (١) عن علقمة عن عبد الله انه قال: كان عمر إذا سلك طريقا فسلكناه ووجدناه سهلا، فسئل عن زوجة وابوين، فقال: للزوجة الربع، وللام ثلث ما بقي، وما بقي فللاب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی رائے اختیار کرتے اور پھر ہم اس رائے کو اختیار کرتے تو اس کو آسان پاتے، چناچہ ان سے بیوی اور والدین کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا: بیوی کے لئے ایک چوتھائی اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی ہے، اور جو باقی بچے وہ باپ کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33115، ترقيم محمد عوامة 31704)
ترقیم عوامۃ: 31705 ترقیم الشثری: -- 33116
٣٣١١٦ - حدثنا ابن إدريس عن ابيه عن فضيل عن إبراهيم قال: خالف ابن عباس اهل الصلاة في امراة وابوين، وزوج (١) قال: للام الثلث من جميع المال (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (وأبوين).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن عباس.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیوی، والدین اور شوہر کے وارث ہونے کے مسئلے میں جمہور علماء کی مخالفت کی ہے۔ فرمایا کہ ماں کے لئے پورے مال کا ایک تہائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33116، ترقيم محمد عوامة 31705)
ترقیم عوامۃ: 31706 ترقیم الشثری: -- 33117
٣٣١١٧ - حدثنا ابن عيينة عن ايوب عن ابن سيرين قال: ما يمنعهم ان يجعلوها من اثني عشر سهما، فيعطون المراة ثلاثة اسهم، (وللام) (١) اربعة اسهم، وللاب خمسة اسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (والأم).
ایوب روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو کیا چیز اس بات سے روکتی ہے کہ اس مسئلے کو ١٢ کے عدد سے نکالیں، اور عورت کو تین حصّے، ماں کو چار حصّے، اور باپ کو پانچ حصّے دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33117، ترقيم محمد عوامة 31706)