🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. في زوج وأبوين من كم هي؟
یہ باب ہے شوہر اور والدین کے بارے میں، کہ ان کا حصّہ کس طرح نکالا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31710 ترقیم الشثری: -- 33122
٣٣١٢٢ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا سفيان عن عبد الرحمن بن الاصبهاني عن عكرمة قال: بعثني ابن عباس إلى زيد بن ثابت اساله عن زوج وابوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي وهو السدس، فارسل إليه ابن عباس في كتاب الله تجد هذا؟ قال: اكره ان افضل اما على اب، وكان ابن عباس يعطي الام الثلث من جميع المال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
عکرمہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس شوہر اور والدین کے وارث ہونے کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے بھیجا، چناچہ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شوہر کے لیے آدھا مال ہے، اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، اور وہ کل مال کا چھٹا حصّہ ہوگا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ کیا آپ اس بات کو کتاب اللہ میں پاتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ ماں کو باپ پر ترجیح دوں، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ماں کو پورے مال کا ایک تہائی دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33122، ترقيم محمد عوامة 31710)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31711 ترقیم الشثری: -- 33123
٣٣١٢٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة (عن) (١) سليمان قال: كان إبراهيم يفرضها كما فرضها زيد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
زائدہ سے روایت ہے کہ حضرت سلیمان نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم اس مسئلے کا وہی جواب دیا کرتے تھے جو حضرت زید رضی اللہ عنہ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33123، ترقيم محمد عوامة 31711)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31712 ترقیم الشثری: -- 33124
٣٣١٢٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن شيخ عن ابن الحنفية في زوج وابوين: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي، وما بقي فللاب.
حجاج ایک شیخ کے واسطے سے حضرت محمد بن حنفیہ سے روایت کرتے ہیں کہ شوہر اور والدین کے وارث ہونے کی صورت میں شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، اور باقی مال باپ کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33124، ترقيم محمد عوامة 31712)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31713 ترقیم الشثری: -- 33125
٣٣١٢٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الاعمش عن إبراهيم عن علي وزيد بن ثابت في امراة وابوين وزوج (وابوين) (١) قال: قال للام ثلث ما بقي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [أ، ب]: (أبوين).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يسمع منهما.

ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ”بیوی اور والدین ‘ اور ”شوہر اور والدین“ کے مسئلے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ماں کے لئے ”باقی بچنے والے مال کا ایک تہائی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33125، ترقيم محمد عوامة 31713)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31714 ترقیم الشثری: -- 33126
٣٣١٢٦ - حدثنا (عبدة) (١) عن الاعمش ان ابن عباس ارسل إلى زيد يساله عن زوج وابوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي، فقال ابن عباس: تجد لها في كتاب الله ثلث ما بقي؟ فقال زيد: هذا رايي -والله اعلم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (عبيدة).
(٢) منقطع؛ الأعمش لم يسمع من ابن عباس.

اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید کے پا س شوہر اور والدین کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آدمی بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: کہ شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا کہ کیا کتاب اللہ میں آپ ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی پاتے ہیں؟ حضرت زید نے فرمایا کہ یہ میری رائے ہے اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ چھ حصّے ہوتے ہیں، شوہر کے تین حصّے، ماں کا ایک حصّہ، اور باپ کے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33126، ترقيم محمد عوامة 31714)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33127
٣٣١٢٧ - قال ابو بكر: هذه ستة اسهم، للزوج ثلاثة، (وللام سهم) (١) ، وللاب سهمان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب]: (وللأم سهم).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33127، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں