مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. في ابنة أخ وعمة لمن المال
بھتیجی اور پھوپھی کے بیان میں، کہ ان میں سے کس کو مال دیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 31827 ترقیم الشثری: -- 33266
٣٣٢٦٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سالت الشعبي عن العمة اهي احق بالميراث او ابنة الاخ؟ قال: فقال لي: وانت لا تعلم ذلك؟ قال: قلت: ابنة الاخ احق من العمة؟.
شیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پھوپھی کے بارے میں سوا ل کیا کہ کیا وہ وراثت کی زیادہ حق دار ہے یا بھتیجی؟ فرماتے ہیں کہ اس پر وہ فرمانے لگے: کیا تم یہ بات نہیں جانتے؟ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ بھتیجی پھوپھی سے زیادہ حق دار ہے، ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے حضرت مسروق کے بارے میں گواہی دی کہ انہوں نے فرمایا کہ ان کو ان کے آباء کے درجے میں اتارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33266، ترقيم محمد عوامة 31827)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33267
٣٣٢٦٧ - قال ابو إسحاق: وشهد عامر على مسروق انه قال: (انزلوهم) (١) منازل آبائهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (نزلوهم).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33267، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31828 ترقیم الشثری: -- 33268
٣٣٢٦٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان [عن الشيباني عن الشعبي عن مسروق قال: انزلوا ذوي الارحام منازل آبائهم.
شعبی حضرت مسروق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ ذوی الأرحام کو ان کے آباء کے درجے میں رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33268، ترقيم محمد عوامة 31828)
ترقیم عوامۃ: 31829 ترقیم الشثری: -- 33269
٣٣٢٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان] (١) عن الشيباني عن الشعبي في ابنة اخ وعمة قال: المال لابنة الاخ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
شیبانی نقل کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے بھتیجی اور پھوپھی کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ مال بھتیجی کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33269، ترقيم محمد عوامة 31829)
ترقیم عوامۃ: 31830 ترقیم الشثری: -- 33270
٣٣٢٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن الشيباني عن إبراهيم قال: المال للعمة.
شیبانی حضرت ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ مال پھوپھی کو دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33270، ترقيم محمد عوامة 31830)
ترقیم عوامۃ: 31831 ترقیم الشثری: -- 33271
٣٣٢٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة ومنصور عن إبراهيم قال: كانوا يورثون بقدر ارحامهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إن كان مراده الصحابة؛ لأن إبراهيم لا يروي عن أحد منهم.
مغیرہ اور منصور حضرت ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ فقہا رشتہ داروں کو ان کی رشتہ داریوں کے مطابق وارث بنا یا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33271، ترقيم محمد عوامة 31831)
ترقیم عوامۃ: 31832 ترقیم الشثری: -- 33272
٣٣٢٧٢ - حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: سالت الشعبي عن ابنة اخ وعمة ايهما: احق بالميراث؟ قال: ابنة الاخ.
شیبانی لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے بھتیجی اور پھوپھی کے بارے میں سوال کیا کہ ان میں سے کون وراثت کا زیادہ حق دار ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ بھتیجی، اور فرمایا کہ ان کو ان کے آباء کے درجے میں رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33272، ترقيم محمد عوامة 31832)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33273
٣٣٢٧٣ - (وقال مسروق) (١) : انزلوهم منازل آبائهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (قال).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33273، ترقيم محمد عوامة ---)