🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. في امرأة مسلمة تركت أمها مسلمة ولها إخوة نصارى أو يهود أو كفار
اس مسلمان عورت کا بیان جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے اور اسکے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31837 ترقیم الشثری: -- 33279
٣٣٢٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال قال إبراهيم في امراة مسلمة تركت امها مسلمة ولها إخوة نصارى او يهود او كفار فقضى عبد الله ان لها معهم السدس، وجعلهم يحجبون ولا يرثون، وقضى فيها سائر اصحاب النبي ﷺ انهم (لا) (١) يحجبون ولا يرثون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ، م]: (لا).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.

فضیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس مسلمان عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے، اور اس کے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں، کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس عورت کے لئے ان لوگوں کے ہوتے ہوئے چھٹا حصّہ ہے، اور آپ نے ان کو دوسروں کا حصّہ روکنے والا قرار دیا اور خود ان کو وارث نہیں بنایا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باقی صحابہ نے اس مسئلہ کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ یہ نہ دوسروں کے حصّے کو کم کرتے ہیں اور نہ خود وارث ہوتے ہیں۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م کے فیصلے کے مطابق چار حصّوں سے نکلے گا اور یہ عصبہ کا ہوگا اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق پانچ حصّوں سے نکلے گا اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے عصبہ بن جانے والے رشتہ داروں کے لئے ہے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ان تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، حضرت عبدا للہ رضی اللہ عنہ کی رائے میں ماں کے لئے چھٹا حصّہ ہوگا اور باقی پانچ حصّے بچیں گے، اور باقی صحابہ رضی اللہ عنہ م کی رائے میں ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں اور بقیہ چار حصّے عصبہ کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33279، ترقيم محمد عوامة 31837)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33280
٣٣٢٨٠ - قال ابو بكر: فهي فيما قضى اصحاب النبي ﷺ غير عبد الله اربعة اسهم، فهي (لذي) (١) العصبة، وهي في قضاء عبد الله خمسة اسهم، فهي (لذي) (٢) ⦗٢٨٥⦘ العصبة بالرحم، قال ابو بكر: فهذه في قولهم جميعا من ستة اسهم، إن كان في قول عبد الله فللام السدس ويبقى خمسة، وإن كان في قول اصحاب النبي ﷺ فللام الثلث وهو سهمان، واربعة لسائر العصبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (لأدنى).
(٢) في [م]: (لأدنى).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33280، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں