🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. في امرأة تركت زوجها واخوتها لأمها (أحرارا) ولها ابن مملوك
اس عورت کا بیان جو اپنے شوہر اور آزاد ماں شریک بھائی چھوڑ جائے جبکہ اس کا ایک غلام بیٹا بھی زندہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31838 ترقیم الشثری: -- 33281
٣٣٢٨١ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امراة تركت زوجها وإخوتها لامها احرارا، ولها ابن مملوك: فلزوجها النصف ثلاثة اسهم، ولاخوتها لامها الثلث سهمان، ويبقى السدس فهو للعصبة، ولا يرث ابنها المملوك شيئا في قضاء علي، وقضى فيها عبد الله ان لزوجها الربع سهم ونصف (١) ، وان ابنها يحجب الإخوة من الام إذا كان مملوكا ولا يرث ابنها شيئا، ويحجب الزوج، وان الثلاثة ارباع الباقية للعصبة، وقضى فيها زيد ان لزوجها النصف ثلاثة اسهم وان لإخوتها لامها الثلث سهمان، وما بقي فهو في بيت المال إذا لم يكن ولاء ولا رحم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ربع ستة أسهم: سهم ونصف.
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنے شوہر اور اپنے آزاد ماں شریک بھائی کو چھوڑ کرمری جبکہ اس کا ایک غلام بیٹا بھی تھا، کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور چھٹا حصّہ جو باقی بچا وہ عصبہ کے لئے ہے، اور اس کا غلام بیٹا کسی چیز کا وارث نہ ہوگا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق۔ اور اس مسئلے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے شوہر کے لئے چوتھائی مال یعنی ڈیڑھ حصّہ ہے، اور اس کا بیٹا ماں شریک بھائیوں کے حصّے کے لئے مانع ہوگا جبکہ وہ غلام ہو، اور شوہر کے حصّے کو کم کر دے گا، اور باقی تین چوتھائی مال عصبہ کے لئے ہے۔ اور اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں، اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا جبکہ کوئی مولیٰ یا ذوی الأرحام میں سے کوئی رشتہ دار نہ ہو۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی رائے میں چار حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33281، ترقيم محمد عوامة 31838)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33282
٣٣٢٨٢ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم وفي قول عبد الله ابن مسعود من اربعة اسهم.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33282، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں