🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. في امرأة تركت أختها لأمها وأمها
اس عورت کا بیان جس نے اپنی ماں شریک بہن اور اپنی ماں کو چھوڑا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31843 ترقیم الشثری: -- 33288
٣٣٢٨٨ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت اختها لامها وامها ولا عصبة لها فلاختها من امها السدس، ولامها خمسة اسداس في قضاء عبد الله، وقضى فيها زيد ان لاختها من امها السدس، ولامها الثلث، ويجعل سائره في بيت المال، وقضى فيها علي ان لهما المال على قدر ما ورثا، فجعل للاخت من الام الثلث وللام الثلثين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
فضیل حضرت ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو عورت اپنی ماں شریک بہن اور اپنی ماں کو چھوڑ جائے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو اس کی ماں شریک بہن کے لئے چھٹا حصّہ ہے اور اس کی ماں کے لئے پانچ حصّے ہیں، یہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور اس بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ ارشاد فرمایا کہ اس کی ماں شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور اس کی ماں کے لئے ایک تہائی مال ہے، اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا۔ اور اس مسئلے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ان دونوں کو مال ان کے وراثت میں حصّے کے مطابق ہے، اس طرح انہوں نے ماں شریک بہن کے لئے ایک تہائی مال اور ماں کے لئے دو تہائی مال کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33288، ترقيم محمد عوامة 31843)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33289
٣٣٢٨٩ - (قال ابو بكر) (١) : فهذه في قول علي من ثلاثة (اسهم) (٢) ، وفي قول عبد الله وزيد من ستة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33289، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں