مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
35. في امرأة تركت أختها لأبيها وأختها لأبيها وأمها
اس عورت کا بیان جو ایک باپ شریک بہن اور ایک حقیقی بہن چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: 31844 ترقیم الشثری: -- 33290
٣٣٢٩٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امراة تركت اختها لابيها وامها واختها من ابيها ولا عصبة لها غيرهما؛ فلاختها لابيها ⦗٢٨٨⦘ وامها ثلاثة ارباع، ولاختها من ابيها الربع في قضاء علي؛ وقضى عبد الله ان للاخت من الاب والام خمسة اسهم، وللاخت من الاب السدس، وقضى فيها زيد ان للاخت للاب والام ثلاثة اسهم وللاخت للاب السدس، وما بقي لبيت المال إذا لم يكن ولاء ولا عصبة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی ایک حقیقی بہن اور ایک باپ شریک بہن چھوڑ جائے اور اس کا ان کے علاوہ کوئی عصبہ نہ ہو، کہ اس کی حقیقی بہن کیلئے تین چوتھائی مال ہے، اور یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس مسئلہ میں یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ حقیقی بہن کے لئے پانچ حصّے اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ حقیقی بہن کے لئے تین حصّے اور باپ شریک بہن کے لئے چھٹا حصّہ ہے اور باقی بیت المال کے لئے ہے جبکہ کوئی مولیٰ یا عصبہ نہ ہو۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے نکلے گا اور حضرت عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33290، ترقيم محمد عوامة 31844)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33291
٣٣٢٩١ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي من ثلاثة (اسهم) (١) ، وفي قول عبد الله وزيد من ستة اسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابها (من أربعة أسهم، للأخت الشقيقة ثلاثة أسهم).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33291، ترقيم محمد عوامة ---)