مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
55. في امرأة ماتت وتركت أختها لأبيها (وأمها) وأمها، وأخاها لأبيها، وجدها
اس عورت کا بیان جو مرتے ہوئے اپنی ماں، حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: 31909 ترقیم الشثری: -- 33379
٣٣٣٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم: في امراة تركت (١) امها واختها لابيها وامها واخاها لابيها وجدها: قضى فيها زيد ان للام السدس وللجد (خمسي) (٢) ما بقي (وللاخت) (٣) ثلاثة اخماس، ما بقي رد الاخ على (اخته) (٤) ولم يرث شيئا، وقضى فيها عبد الله ان للاخت ثلاثة اسهم، وللام سهم، وللجد سهم، وقضى فيها علي ان للاخت من الاب (والام) (٥) ثلاثة اسهم و (للام) (٦) سهم، وبقي سهمان: للجد سهم، وللاخ سهم (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من القوس في حديث [٣٣٣٧٣] إلى هذا القوس في نسخ: [أ، ب].
(٢) في [جـ، م]: (خمسا).
(٣) في [أ، هـ]: (فللأخت).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (أخيه).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (الأم).
(٧) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنی ماں، حقیقی بہن، باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے کہ اس کے بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ ماں کے لئے مال کا چھٹا حصّہ، دادا کے لئے بقیہ مال کے دو پانچویں حصّے اور بہن کے لئے بقیہ مال کے تین پانچویں حصّے ہیں، بھائی نے اپنی بہن پر مال لوٹا دیا مگر وہ خود کسی چیز کا وارث نہ ہوگا، اور اس بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بہن کے لئے تین حصّے، ماں کے لئے ایک حصّہ اور دادا کے لئے بھی ایک حصّہ ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اس مسئلے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حقیقی بہن کے لئے تین حصّے اور ماں کے لئے ایک حصّہ ہے، اور دو حصّے باقی بچے جن میں سے ایک حصّہ دادا کے لئے اور ایک بھائی کے لئے ہے۔ اس طرح یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق چھ حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان میں پانچ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33379، ترقيم محمد عوامة 31909)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33380
٣٣٣٨٠ - (١) فهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم، وفي قول عبد الله من خمسة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال أبو بكر:).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33380، ترقيم محمد عوامة ---)