🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

87. من كان يورث المسلم الكافر
ان حضرات کا بیان جو مسلمان کو کافر کا وارث بناتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32101 ترقیم الشثری: -- 33587
٣٣٥٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن (ابي) (١) حكيم عن عبد الله بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن ابي الاسود الدئلي قال: كان معاذ باليمن فارتفعوا إليه في يهودي مات وترك اخاه مسلما، فقال معاذ: إني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن الإسلام يزيد ولا ينقص فورثه" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) منقطع؛ أبو الأسود الدؤلي لم يدرك معاذًا، أخرجه أحمد (٢٢٠٠٥)، وأبو داود (٢٩١٢)، والحاكم ٤/ ٣٤٥، وابن أبي عاصم في السنة (٩٥٤)، والطيالسي (٥٦٨)، والبزار (٢٦٣٦)، والشاشي (١٣٨٠)، والطبراني ٢٠/ (٣٣٩)، والبيهقي ٦/ ٢٥٤، والجوزجاني في الأباطيل (٥٥).

ابو الاسود دیلی فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں تھے کہ لوگ ان کے پاس ایک یہودی کا مسئلہ لے کر آئے جس نے مرتے ہوئے اپنا ایک مسلمان بھائی وارث چھوڑا تھا، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے، کہ بیشک اسلام بڑھتا ہے اور کم نہیں ہوتا اس کے بعد آپ نے اس مسلمان کو اس کا وارث بنادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33587، ترقيم محمد عوامة 32101)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32102 ترقیم الشثری: -- 33588
٣٣٥٨٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل عن الشعبي عن عبد الله بن معقل قال: ما رايت قضاء بعد قضاء اصحاب رسول الله ﷺ احسن من قضاء قضى به معاوية في اهل الكتاب، قال: نرثهم ولا يرثوننا، كما يحل لنا النكاح فيهم، ولا يحل لهم النكاح فينا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
عبد اللہ بن معقل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فیصلے کے بعد کوئی فیصلہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے سے زیادہ بہتر نہیں دیکھا جو انہوں نے اہل کتاب کے بارے میں فرمایا تھا کہ ہم ان کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہ ہوں گے، جیسا کہ ہمارے لئے ان کی عورتوں سے نکاح حلال ہے اور ان کے لئے ہماری عورتوں سے نکاح حلال نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33588، ترقيم محمد عوامة 32102)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں