🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

91. الرجلان يقعان علي المرأة في طهر واحد ويدعيان جميعا ولدا من يرثه؟
ان دو آدمیوں کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک طہر میں جماع کریں اور پھردونوں اولاد کا دعوٰی کریں، کہ اس بچے کاوارث ان میں سے کون ہو گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32117 ترقیم الشثری: -- 33603
٣٣٦٠٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سماك عن (حنش) (١) قال: وقع رجل على وليدة، ثم باعها من آخر، فوقعا عليها فاجتمعا عليها في طهر واحد، فولدت غلاما فاتوا عليا، فقال علي: (يرثكما) (٢) وليس لامه، وهو (للباقي) (٣) منكما بمنزلة امه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (حبش).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (تركتما).
(٣) في [أ، ب]: (للثاني).
(٤) ضعيف؛ لضعف حنش، وأخرجه الطحاوي ٤/ ١٦٤، والبيهقي ١٠/ ٢٦٨، وعبد الرزاق (١٣٤٧٣).

حنش فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک امّ ولد باندی سے جماع کیا، پھر اس کو دوسرے آدمی کے ہاتھ بیچ دیا اور اس نے بھی اس کے ساتھ جماع کیا، اس طرح دونوں نے ایک ہی طہر میں جماع کرلیا، اس کے بعد اس نے ایک بچہ جنا، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس یہ مسئلہ لے کر آئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ بچہ تم دونوں کا وارث ہوگا اور اپنی ماں کے لئے نہیں ہوگا، اور تم میں سے جو باقی رہ جائے وہ اسی کا بچہ ہوگا، بمنزلہ اس کی ماں کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33603]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33603، ترقيم محمد عوامة 32117)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32118 ترقیم الشثری: -- 33604
٣٣٦٠٤ - حدثنا (جرير) (١) عن مغيرة عن الشعبي قال: قضى علي في رجلين وطئا امراة في طهر واحد، فولدت، فقضى ان جعله بينهما، يرثهما ويرثانه وهو (لاطولهما) (٢) حياة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [هـ]: (لآخرهما).
(٣) صحيح.

شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دو آدمیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا جنہوں نے ایک عورت سے ایک طہر میں جماع کیا تھا جس سے اس نے بچہ جنا، کہ اس بچے کو ان دونوں کے درمیان تقسیم کردیا جائے، اس طرح کہ وہ بچہ ان دونوں کا وارث ہوگا اور وہ دونوں اس بچے کے وارث ہوں گے، اور ان دونوں میں سے اس کو ملے گا جس کی عمر زیادہ لمبی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33604]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33604، ترقيم محمد عوامة 32118)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32119 ترقیم الشثری: -- 33605
٣٣٦٠٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: قضى عمر فيه بقول القافة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من عمر.
شعبی فرماتے ہیں کہ اس بچے کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قیافہ شناسوں کے قول کے مطابق فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33605]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33605، ترقيم محمد عوامة 32119)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32120 ترقیم الشثری: -- 33606
٣٣٦٠٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: دعا عمر (امة) (١) فسالها من ايهما هو؟ فقالت: ما ادري وقعا علي في طهر، فجعله عمر بينهما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (أمَّهُ).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے باندی کو بلایا اور پوچھا کہ یہ بچہ ان دونوں میں سے کس کا ہے؟ وہ کہنے لگی مجھے پتہ نہیں، ان دونوں نے مجھ سے ایک طہر میں جماع کیا ہے، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو ان دونوں میں تقسیم فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33606]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33606، ترقيم محمد عوامة 32120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32121 ترقیم الشثری: -- 33607
٣٣٦٠٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن الشعبي عن عبد الله بن (١) الحضرمي عن زيد بن ارقم قال: بينا نحن عند رسول الله ﷺ إذ اتاه رجل من اليمن وعلي بها، فجعل (يحدث) (٢) النبي ﷺ ويخبره، قال: يا رسول الله ﷺ، اتى عليا ثلاثة نفر فاختصموا في ولد، كلهم (٣) زعم انه ابنه وقعوا على امراة في طهر واحد، فقال علي: إنكم شركاء متشاكسون، وإني مقرع بينكم، فمن قرع فله الولد، وعليه ثلثا الدية (لصاحبيه) (٤) ، قال: فاقرع بينهم، فقرع احدهم، فدفع إليه الولد، وجعل عليه ثلثي الدية، فضحك رسول الله ﷺ حتى بدت نواجذه او اضراسه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (الخليل).
(٢) في [أ، ب]: (يحذب)، وفي [جـ]: (عدى)، وفي [هـ]: بياض.
(٣) في [أ، هـ]: زيادة (و).
(٤) في [أ، ب، ط، هـ]: (لصاحبه).
(٥) حسن؛ عبد اللَّه بن الخليل ذكره ابن حبان في الثقات وروى عنه الشعبي وأبو إسحاق السبيعي وجمع، والشعبي إمام ثقة لا يبعد أن يروي الحديث من أوجه متعددة، والحديث أخرجه أحمد (١٩٣٤٢)، وأبو داود (٢٢٧٠)، والنسائي ٦/ ١٨٢، والحاكم ٣/ ١٣٦، وابن ماجه (٢٣٤٨)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٧٩، والحميدي (٧٨٥)، والعقيلي ٢/ ٢٤٤، والطبراني (٤٩٩٠)، والطحاوي ٤/ ٣٨٢، والبيهقي ١٠/ ٢٦٦.

زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی یمن سے آیا جبکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن میں ہی تھے، اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو باتیں اور خبریں بتانے لگا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! علی رضی اللہ عنہ کے پاس تین آدمی آئے اور وہ ایک بچے کے بارے میں جھگڑنے لگے، ہر ایک یہ گمان کرتا تھا کہ وہ اس کا بیٹا ہے، جبکہ انہوں نے ایک ہی طہر میں ایک عورت کے ساتھ جماع کیا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم برابر شریک ہو، اور میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کرتا ہوں، جس کے نام قرعہ نکل آئے بچہ اسی کے لئے ہوگا، اور اس پر دوسرے دو ساتھیوں کے لئے دیت کا دو تہائی دینا لازم ہوگا، کہتے ہیں کہ پھر آپ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا، اور جس کے نام قرعہ نکلا اس کو بچہ دے دیا، اور اس پر دو تہائی دیت لازم کردی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس اٹھے یہاں تک کہ آپ کی آخری داڑھیں یا آپ کی داڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33607]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33607، ترقيم محمد عوامة 32121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32122 ترقیم الشثری: -- 33608
٣٣٦٠٨ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة عن ابيه عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب عن ابيه ان عمر قضى في رجلين ادعيا رجلا لا يدرى ايهما ابوه، فقال عمر: للرجل اتبع ايهما شئت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
عبد الرحمن بن حاطب روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو آدمیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا جنہوں نے ایک مجہول النسب آدمی کے نسب کا دعویٰ کیا تھا، اور آپ نے اس مجہول النسب سے کہا، ان دونوں میں سے جس کے ساتھ چاہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33608]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33608، ترقيم محمد عوامة 32122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں