🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

109. في الرجل يسلم على يدي رجل ثم يموت: من قال: يرثه؟
اس آدمی کا بیان جو کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے، پھر مر جائے، کون حضرات ہیں جو فرماتے ہیں کہ وہ اس کا وارث ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32230 ترقیم الشثری: -- 33731
٣٣٧٣١ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد العزيز (بن عمر بن عبد العزيز) (١) (عن عبد الله) (٢) بن موهب قال: سمعت تميما الداري يقول: قلت: يا رسول الله، ما ⦗٣٨٨⦘ السنة في الرجل من اهل الكتاب يسلم على يدي الرجل من المسلمين؟ قال:"هو اولى الناس (بمحياه) (٣) ومماته" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [أ]: (بن عبدان).
(٣) في [أ، ب]: (محياه).
(٤) معلول؛ الصواب: أن ابن موهب لم يسمع من تميم، وعورض بحديث: "إنما الولاء لمن أعتق"، وحديث الباب، أخرجه أحمد (١٦٩٤٨)، وأبو داود (٢٩١٨)، والترمذي (٢١١٢)، وابن ماجه (٢٧٥٢)، والنسائي في الكبرى (٦٤١٣)، والبخاري في التاريخ ٥/ ١٩٨، والحاكم ٢/ ٢١٩، والدارقطني ٤/ ١٨١، وعبد الرزاق (٩٨٧٢)، وأبو يعلى (٧١٦٥)، والطبراني (١٢٧٢)، والبيهقي ١٠/ ٢٩٦، والطحاوي في شرح المشكل (٢٨٥٣)، والدارمي (٣٠٣٣).

حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اہل کتاب کا جو آدمی مسلمانوں میں سے کسی کے ہاتھ پر اسلام لے آئے اس کے بارے میں کیا سنت ہے؟ فرمایا کہ وہ لوگوں میں اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد اس کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33731، ترقيم محمد عوامة 32230)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32231 ترقیم الشثری: -- 33732
٣٣٧٣٢ - حدثنا عبد السلام عن خصيف عن مجاهد ان رجلا اتى عمر فقال: إن رجلا اسلم علي يدي فمات وترك الف درهم، (فتحرجت) (١) منها، فرفعتها إليك، فقال: ارايت لو (جنى جناية) (٢) على من كانت تكون؟ قال، علي، قال، فميراثه لك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فخرجت).
(٢) في [ب]: (خبا خباية).
(٣) ضعيف منقطع؛ لضعف خصيف، ومجاهد لم يدرك عمر.

مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی میرے ہاتھ پر اسلام لایا پھر مرگیا اور اس نے ایک ہزار درہم چھوڑے، میں اس سے پریشان ہوا اور آپ کے پاس لایا ہوں، آپ نے فرمایا اگر وہ کوئی جنایت کرتا تو اس کی ذمہ داری کس پر ہوتی؟ اس نے کہا کہ مجھ پر، فرمایا کہ پھر اس کی میراث بھی تمہارے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33732، ترقيم محمد عوامة 32231)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32232 ترقیم الشثری: -- 33733
٣٣٧٣٣ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري ان عمر بن الخطاب قال: إذا والى رجل رجلا فله ميراثه وعليه عقله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.
زہری روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی کسی سے موالاۃ کرے تو اس کی میراث اس کے لئے ہے اور اس کی جنایت اس پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33733، ترقيم محمد عوامة 32232)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32233 ترقیم الشثری: -- 33734
٣٣٧٣٤ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا اسلم على يدي الرجل فله ميراثه وعليه عقله] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ، هـ].
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کسی کے ہاتھ پر اسلام لے آئے اس کی میراث اس کے لئے ہے اور اس کا تاوان بھی اس پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33734، ترقيم محمد عوامة 32233)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32234 ترقیم الشثری: -- 33735
٣٣٧٣٥ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا عبد العزيز بن عمر قال: قضى ابي في رجل من اهل الذمة اسلم على يدي رجل فمات وترك ابنة، فاعطى ابنته النصف واعطى الذي اسلم على يديه النصف.
عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ حضرت أبی نے ذمیوں میں سے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ فرمایا جو کسی کے ہاتھ پر مسلمان ہوا تھا اور پھر مرگیا اور ایک بیٹی چھوڑ گیا، آپ نے اس کی بیٹی کو نصف مال دیا، اور جس کے ہاتھ پر اسلام لایا تھا اس کو بھی نصف دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33735، ترقيم محمد عوامة 32234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32235 ترقیم الشثری: -- 33736
٣٣٧٣٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن محمد بن المنتشر عن مسروق قال: كان فينا رجل نازل اقبل من الديلم، فمات وترك ثلاثمائة درهم، فاتيت ابن مسعود فسالته فقال: هل له من رحم؟ او هل لاحد منكم (عليه) (١) عقد ولاء؟ قلنا: لا، قال: فها هنا (ورثة) (٢) كثير -يعني بيت المال (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (ورثه).
(٣) صحيح.

مسروق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ہمارے پاس دیلم سے آکر ٹھہرا ہوا تھا، وہ مرگیا اور اس نے تین سو درہم چھوڑے میں حضرت ابن مسعود کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا اس کا کوئی رشتہ دار ہے؟ کیا تم میں سے اس کے ساتھ کسی کی موالاۃ ہے؟ ہم نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا کہ پھر یہاں بہت سے ورثہ ہیں، یعنی بیت المال میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33736، ترقيم محمد عوامة 32235)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32236 ترقیم الشثری: -- 33737
٣٣٧٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن ابي الاشعث عن مولاه قال: سالت عمر عن رجل اسلم على يدي (فعاقدني فمات) (١) قال: انت احق الناس بميراثه ما لم يترك وارثا فإن (ابيت فهذا) (٢) بيت المال (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (لم يترك وارثًا ففي).
(٣) مجهول؛ لجهالة المولى.

ابو الاشعث اپنے مولیٰ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ میں نے حضرت عمر سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا جو میرے ہاتھ پر مسلمان ہوا تھا اور اس نے میرے ساتھ معاملہ کیا، اور پھر مرگیا، فرمایا کہ تم اس کے مال سے مستحق ہو جب کہ اس نے کوئی وارث نہ چھوڑا ہو، اگر تم انکار کرو تو یہ بیت المال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33737، ترقيم محمد عوامة 32236)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32237 ترقیم الشثری: -- 33738
٣٣٧٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا الربيع بن ابي صالح الاسلمي عن (شيخ يكنى ابا مدرك) (١) ان رجلا من اهل السواد يقال له حشي اتى عليا ليواليه فابى ان يواليه (٢) ، قال: فاتى العباس او ابن العباس فوالاه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رجل سماه).
(٢) زيادة في [أ، ب، جـ، م]: (ورده).
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي مدرك.

ربیع بن ابی صالح أسلمی ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں جن کی کنیت ابو مدرک تھی کہ اھل عراق میں سے ایک شخص جس کو حبشی کہا جاتا تھا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تاکہ آپ کے ساتھ موالاۃ کرے، آپ نے اس سے موالاۃ کرنے سے انکار کردیا اور اس کو لوٹا دیا، کہتے ہیں کہ پھر وہ حضرت عباس یا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے موالاۃ کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33738، ترقيم محمد عوامة 32237)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32238 ترقیم الشثری: -- 33739
٣٣٧٣٩ - حدثنا غندر عن عثمان بن غياث (قال: سمعت) (١) الحسن يقول في رجل اسلم على يدي رجل فقال: له ميراثه إلا ان يكون له اخت، فإن (كانت) (٢) اخت فلها المال وهي احق به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ب]: (كان).

عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو ایک آدمی کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا جو ایک آدمی کے ہاتھ پر اسلام لایا تھا آپ نے فرمایا کہ اس کے لئے اس کی میراث ہے مگر یہ کہ اس کی کوئی بہن ہو، اگر ہوئی تو اسی کو مال ملے گا اور وہ اس کی زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33739، ترقيم محمد عوامة 32238)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32239 ترقیم الشثری: -- 33740
٣٣٧٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن ابن سيرين ان ابا الهذيل اسلم على يديه رجل، فمات وترك عشرة آلاف (درهم) (١) ، فاتى بها ابو (الهذيل) (٢) زيادا، فقال زياد: انت احق بها، فقال: لا حاجة لي فيها، فقال زياد: انت وارثه، فابى فاخذها زياد فجعلها في بيت المال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في [هـ]: (هذيل).

ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ابو الہذیل کے ہاتھ پر ایک آدمی مسلمان ہوا اور پھر مرگیا۔ اور دس ہزار درہم چھوڑ گیا، ابو ہذیل اس کو زیاد کے پاس لائے، زیاد نے فرمایا کہ آپ اس کے مستحق ہیں، انہوں نے فرمایا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں، زیاد نے فرمایا کہ آپ اس کے وارث ہیں، لیکن انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا، چناچہ زیاد نے اس کو لیا اور بیت المال میں ڈال دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33740، ترقيم محمد عوامة 32239)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں