مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
110. من قال: إذا أسلم على يديه فليس له من ميراثه شيء
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب کوئی کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے اس کے لئے اس کی میراث میں کچھ بھی نہیں ہے
ترقیم عوامۃ: 32240 ترقیم الشثری: -- 33741
٣٣٧٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مطرف عن الشعبي.
مطرف شعبی سے اور یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ اس کی میراث مسلمانوں کے لئے ہے، اور اس کا تاوان ان پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33741، ترقيم محمد عوامة 32240)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33742
٣٣٧٤٢ - وعن يونس عن الحسن قالا: ميراثه للمسلمين وعقله عليهم.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33742، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32241 ترقیم الشثری: -- 33743
٣٣٧٤٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا داود بن ابي عبد الله قال: كانت لنا ظئر ولها ابن اسلم على ايدينا فمات (١) وترك مالا، فسالت الشعبي فقال: ادفعه إلى امه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (الابن).
داؤد بن ابی عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہماری ایک دائی تھی جس کا ایک بیٹا ہمارے ہاتھ پر اسلام لایا تھا، وہ مرگیا اور مال چھوڑ گیا، میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کی ماں کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33743، ترقيم محمد عوامة 32241)
ترقیم عوامۃ: 32242 ترقیم الشثری: -- 33744
٣٣٧٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن مطرف عن الشعبي قال: لا ولاء إلا لذي نعمة.
مطرف شعبی سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء نہیں ہے مگر احسان کرنے والے کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33744، ترقيم محمد عوامة 32242)
ترقیم عوامۃ: 32243 ترقیم الشثری: -- 33745
٣٣٧٤٥ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل والى رجلا فاسلم على يديه قال: لا يرثه إلا انه إن شاء اوصى له بماله كله.
یونس حضرت حسن سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو کسی آدمی سے موالاۃ کرے اور وہ اس کے ہاتھ پر اسلام لے آئے، فرمایا کہ وہ اس کا وارث نہیں ہوگا، مگر یہ کہ اگر وہ چاہے تو اس کے لئے پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33745، ترقيم محمد عوامة 32243)