مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. ما ذكر (مما) فضل (الله) به عيسى ﵇
وہ فضیلتیں جو اللہ نے عیسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32542 ترقیم الشثری: -- 34046
٣٤٠٤٦ - حدثنا عباد بن العوام عن العلاء بن (مسيب) (١) عن رجل حدثه قال: قال الحواريون لعيسى ابن مريم ﵇ (٢) : ما (تاكل؟) (٣) قال: خبز الشعير، قالوا: وما تلبس؟ قال: الصوف، قالوا: وما تفترش؟ قال: الارض، قالوا: كل هذا شديد؟ قال: لن تنالوا ملكوت السماوات والارض حتى تصيبوا هذا على لذة، او قال: (على) (٤) شهوة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (المسيب).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [م]: (نأكل).
(٤) سقط من: [م].
علاء بن مسیب ایک آدمی کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا کہ حواریوں نے حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے عرض کی کہ آپ کیا کھاتے ہیں انہوں نے فرمایا جو کی روٹی، وہ کہنے لگے آپ کیا پہنتے ہیں آپ نے فرمایا اون، کہنے لگے کہ آپ کا بستر کیا ہے آپ نے فرمایا، زمین، کہنے لگے یہ سب تو بہت مشکل ہے آپ نے فرمایا کہ تم آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اس وقت تک نہیں پاسکتے جب تک یہ چیزیں لذت کے باوجود یا فرمایا کہ شہوت کے باوجود استعمال نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34046، ترقيم محمد عوامة 32542)
ترقیم عوامۃ: 32543 ترقیم الشثری: -- 34047
٣٤٠٤٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا (مسعر) (١) عن ابي حصين قال: سمعته يذكر عن سعيد بن جبير في قوله: ﴿إنكم وما تعبدون من دون الله حصب جهنم انتم لها واردون﴾، قال: فذكروا عيسى وعزيرا انهما كانا يعبدان، فنزلت هذه الآية من بعدها: ﴿إن الذين سبقت لهم منا الحسنى اولئك عنها مبعدون﴾ قال: عيسى ابن مريم ﵇ (٢) [فصلت: ٩٨، ١٠١] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هشيم).
(٢) سقط من: [م].
حضرت ابو حصین حضرت سعید بن جُبیر سے ”اللہ کے فرمان {إنَّکُمْ، وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللہِ حَصَبُ جَہَنَّمَ أَنْتُمْ لَہَا وَارِدُونَ } کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں فرمایا کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت عزیر کا ذکر کیا کہ ان کی بھی عبادت کی جاتی تھی چناچہ اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی، (إنَّ الَّذِینَ سَبَقَتْ لَہُمْ مِنَّا الْحُسْنَی أُولَئِکَ عَنْہَا مُبْعَدُونَ) فرمایا کہ اس سے مراد عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34047، ترقيم محمد عوامة 32543)