🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. ما ذكر في ذي القرنين
ذوالقرنین کے بارے میں روایات کا ذکر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32574 ترقیم الشثری: -- 34079
٣٤٠٧٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل (عن جابر) (١) عن مجاهد عن عبد الله بن عمرو قال: ذو القرنين نبي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.

مجاہد حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ذوالقرنین نبی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34079، ترقيم محمد عوامة 32574)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32575 ترقیم الشثری: -- 34080
٣٤٠٨٠ - حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم عن مجاهد قال: كان ملك الارض.
مجاہد ایک اور سند سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ وہ پوری زمین کے بادشاہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34080، ترقيم محمد عوامة 32575)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32576 ترقیم الشثری: -- 34081
٣٤٠٨١ - حدثنا وكيع عن بسام، عن ابي الطفيل عن علي قال: كان رجلا صالحا، ناصح الله فنصحه، فضرب على قرنه الايمن فمات فاحياه الله، ثم ضرب على قرنه الايسر فمات فاحياه الله وفيكم مثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه ابن أبي عاصم في الآخاد (١٦٨)، والسنة (١٣١٨)، وابن عساكر ١٧/ ٣٣٤، والطحاوي في شرح المشكل ٥/ ١٢١، وابن إسحاق في السيرة ٤/ ١٨٥، والشاشي (٦٢٠).
ابو طفیل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ آپ نیک آدمی تھے، آپ نے اللہ سے خیر خواہی کا اظہار کیا تو اللہ نے آپ کی دستگیری فرمائی، چناچہ ان کے سر کی دائیں جانب مارا گیا اور وہ فوت ہوگئے تو اللہ نے ان کو زندگی دے دی، پھر ان کے سر کی بائیں جانب مارا گیا اور وہ فوت ہوئے تو اللہ نے پھر ان کو زندگی دے دی، اور تم میں ان جیسے موجود ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34081، ترقيم محمد عوامة 32576)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32577 ترقیم الشثری: -- 34082
٣٤٠٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن ابي الطفيل قال: سئل علي عن ذي القرنين فقال: لم يكن نبيا ولا ملكا، ولكنه كان (عبدا) (١) ناصح الله فنصحه، فدعا قومه إلى الله فضرب على قرنه الايمن ⦗٥٣٦⦘ (فمات) (٢) فاحياه الله، ثم دعا قومه إلى الله فضرب على قرنه (٣) فمات فاحياه الله فسمي ذا القرنين (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عابدًا).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [هـ]: زيادة (الأيسر).
(٤) صحيح؛ وانظر: ما قبله.

ابو طفیل ایک دوسری سند سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ نبی تھے نہ بادشاہ، بلکہ وہ ایک نیک بندے تھے جنہوں نے اللہ سے خیرخواہی کی تو اللہ نے ان کے ساتھ خیر خواہی کی، چناچہ آپ نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف دعوت دی، اور آپ کے سر کے دائیں جانب مارا گیا اور وہ مرگئے تو اللہ نے ان کو پھر زندہ کردیا، اور پھر انہوں نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف بلایا، اور دوبارہ ان کے سر کی بائیں جانب مارا گیا تو وہ دوبارہ مرگئے، چناچہ اللہ نے ان کو دوبارہ زندہ کردیا، اس لیے ان کا نام ”ذوالقرنین“ مشہور ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34082، ترقيم محمد عوامة 32577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32578 ترقیم الشثری: -- 34083
٣٤٠٨٣ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن سفيان عن سماك عن حبيب بن (حماز) (١) قال: قيل لعلي: كيف بلغ ذو القرنين المشرق والمغرب؟ قال: سخر له السحاب وبسط له النور ومد له الاسباب، ثم قال: ازيدك، قال: حسبي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حماد)، وفي [م]: (جماز).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه الضياء في المختارة (٤٠٩).

حبیب بن حماز کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ ذوالقرنین مشرق اور مغرب تک کیسے پہنچے؟ آپ نے فرمایا کہ آپ کے لئے بادل کو مسخر کردیا گیا، اور آپ کے لیے نور کو بچھا دیا گیا اور اسباب وسیع کردیے گئے، پھر آپ نے فرمایا کہ اور بتاؤں؟ اس نے کہا بس کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34083، ترقيم محمد عوامة 32578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32579 ترقیم الشثری: -- 34084
٣٤٠٨٤ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن مجاهد قال: لم يملك الارض كلها إلا اربعة: مسلمان وكافران، فاما المسلمان فسليمان بن داود وذو القرنين، واما الكافران فبخت نصر والذي حاج إبراهيم في ربه.
مجاہد فرماتے ہیں کہ پوری سر زمین کے بادشاہ صرف چار ہوئے ہیں، دو مسلمان اور دو کافر، مسلمان تو حضرت سلیمان بن داؤد اور ذوالقرنین ہیں، اور کافر ایک تو بخت نصر اور دوسرا وہ ہے جس نے ابراہیم علیہ السلام سے ان کے رب کے بارے میں جھگڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34084، ترقيم محمد عوامة 32579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں