🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. ما جاء في سعد بن أبي وقاص ﵁
ان روایا ت کا بیان جو سیدنا سعد بن ابی وقاصرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32807 ترقیم الشثری: -- 34316
٣٤٣١٦ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم بن علية عن ايوب عن عائشة بنت سعد قال: سمعتها تقول: ابي والله الذي جمع له رسول الله ﷺ ابويه يوم احد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عائشة بنت سعد تابعية.
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے والد، اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34316، ترقيم محمد عوامة 32807)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32808 ترقیم الشثری: -- 34317
٣٤٣١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الله بن شداد عن علي بن ابي طالب (١) قال: ما سمعت رسول الله ﷺ يفدي بابويه احدا إلا سعدا فإني سمعته يقول يوم احد:"ارم سعد فداك ابي وامي" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة ﵁.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٠٥)، ومسلم (٢٤١١).

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک کے لیے اپنے والدین کو فدا کیا ہو سوائے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: غزوہ احد کے دن۔ اے سعد! تم پر میرے ماں، باپ قربان ہوں۔ تم تیر چلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34317، ترقيم محمد عوامة 32808)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32809 ترقیم الشثری: -- 34318
٣٤٣١٨ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: ثنا يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: سمعت سعد بن ابي وقاص يحدث ان رسول الله ﷺ جمع له ابويه يوم احد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٢٥)، ومسلم (٢٤١٢).
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34318، ترقيم محمد عوامة 32809)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32810 ترقیم الشثری: -- 34319
٣٤٣١٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سمعت سعدا يقول: إني لاول رجل من العرب رمى بسهم في سبيل الله في الغزو عند القتال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٢٨)، ومسلم (٢٩٦٦).
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ اہل عرب میں سے میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کے راستہ میں قتال کے وقت پہلا تیر چلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34319، ترقيم محمد عوامة 32810)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32811 ترقیم الشثری: -- 34320
٣٤٣٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن ابي بلج قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث ان سعدا كاتب غلاما له فاراد منه شيئا فقال: ما عندي ما اعطيك، وعمد إلى دنانير فخصفها في نعليه، فدعا سعد عليه فسرقت نعلاه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو بلج صدودق، أخرجه أحمد كما في مسائل صالح ٢/ ٣٢٦ (٩٥٧).
حضرت ابو بلج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام سے مکاتبت کا معاملہ کیا، تو انہوں نے اس غلام سے کچھ رقم کا مطالبہ کیا تو وہ کہنے لگا میرے پاس کچھ نہیں ہے جو میں آپ کو دوں۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے کچھ دیناروں کا مطالبہ کیا تھا جو اس نے اپنی جوتیوں میں چھپا لیے تھے۔ پس حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی تو اس کے دونوں جوتے چوری ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34320، ترقيم محمد عوامة 32811)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32812 ترقیم الشثری: -- 34321
٣٤٣٢١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن يحيى بن الحصين عن مصعب بن سعد عن ابيه انه سمع رجلا يتناول عليا، فدعا عليه فتخبطته (بختية) (١) فقتلته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) البختية: ناقة نوع من الإبل أكبر من غيره، وفي [أ، ب]: (حية).
(٢) صحيح؛ وأخرجه الحاكم ٣/ ٤٩٩، وابن عساكر ٢٠/ ٣٤٦، وأحمد كما في مسائل صالح ٢/ ٣٢٧.

حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو سنا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں غلط بات کر رہا تھا پس آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی۔ تو ایک خراسانی اونٹنی نے ا س کو روندا اور مار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34321، ترقيم محمد عوامة 32812)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32813 ترقیم الشثری: -- 34322
٣٤٣٢٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال رسول الله ﷺ:"اتقوا دعوات سعد" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ قيس تابعي، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٣١٣).
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت سعد رحمہ اللہ کی بددعاؤں سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34322، ترقيم محمد عوامة 32813)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32814 ترقیم الشثری: -- 34323
٣٤٣٢٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (الحر) (١) بن (الصياح) (٢) عن عبد الرحمن ⦗٨٥⦘ ابن الاخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"سعد في الجنة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (الحي).
(٢) في [هـ]: (الصباح).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن الأخنس، أخرجه أحمد (١٦٣١)، وأبو داود (٤٦٤٩)، وابن حبان (٦٩٩٣)، والنسائي في الكبرى (٨١٥٦)، والترمذي (٣٧٥٧)، والشاشي (١٩٢)، والطيالسي (١٣٦)، وابن أبي عاصم (١٤٣٠)، وابن ماجه (١٢٣)، وأبو يعلى (٩٧١).

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سعد رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34323، ترقيم محمد عوامة 32814)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32815 ترقیم الشثری: -- 34324
٣٤٣٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد ان عبد الله اخبره ان عائشة كانت تحدث ان رسول الله ﷺ سهر ذات ليلة وهو إلى جنبي، قالت: فقلت: يا رسول الله ما شانك؟ فقال:"ليت رجلا صالحا من امتي يحرسني الليلة"، قال: فبينا نحن كذلك إذ سمعت صوت السلاح، فقال رسول الله ﷺ:"من هذا؟" فقال: انا سعد بن مالك، قال:"ما جاء بك؟" قلت: جئت احرسك يا رسول الله، قال: فسمعت غطيط رسول الله ﷺ في نومه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٨٥)، ومسلم (٢٤١٠).
حضرت عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرمایا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات جاگے رہے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پہلو میں تھے۔ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش میری امت کا کوئی نیک آدمی رات کو میری چوکیداری کرے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ کہ ہم ابھی اسی درمیان ہی تھے کہ میں نے ہتھیار کی آواز سنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کون شخص ہے؟ آواز آئی۔ میں سعد بن مالک ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں آپ کی حفاظت کرنے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ پھر میں نے نیند میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34324، ترقيم محمد عوامة 32815)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32816 ترقیم الشثری: -- 34325
٣٤٣٢٥ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن ابيه عن سعد قال: رايت عن يمين رسول الله ﷺ وعن شماله يوم احد رجلين عليهما ثياب (بيض) (١) ما رايتهما قبل ولا بعد، -يعني جبريل وميكائيل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، هـ]: (أبيض).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٢٦)، ومسلم (٢٣٠٦).

حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں اور بائیں جانب دو آدمی دیکھے جو سفید کپڑوں میں تھے۔ میں نے ان کو نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا نہ بعد میں کبھی دیکھا۔ یعنی حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34325، ترقيم محمد عوامة 32816)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں