🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. ما جاء في فضل خديجة ﵂
ان روایات کا بیان جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32953 ترقیم الشثری: -- 34462
٣٤٤٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن ابي زرعة عن ابي هريرة قال: سمعته يقول اتى جبريل النبي ﷺ فقال:"هذه خديجة قد اتتك معها إناء فيه إدام او طعام او شراب، فإذا هي اتتك فاقرا ﵍ من ربها، وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٢٠)، ومسلم (٣٤٣٢).
حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر عرض کیا۔ یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ہیں، اس حال میں کہ ان کے ساتھ ایک برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا پانی ہے۔ پس جب یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آجائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ان کے رب کی طرف سے سلام کہہ دیں۔ اور ان کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت بھی سنا دیں۔ جس میں نہ تو شورو غل ہوگا اور نہ تھکاوٹ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34462، ترقيم محمد عوامة 32953)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32954 ترقیم الشثری: -- 34463
٣٤٤٦٣ - حدثنا وكيع (و) (١) يعلى عن إسماعيل بن ابي خالد عن ابن ابي اوفى قال: سمعته يقول: بشر رسول الله ﷺ خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عن)، ويعلى لعله ابن الحارث المحاربي، ويحتمل أن يكون يعلى هو ابن عبيد فيكون صواب الرواية (وكيع ويعلى) كما عند الطبراني ٢٣/ (١١)، وقد رواه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٩٩٠) من طريق المؤلف عن وكيع ويعلى.
(٢) صحيح؛ وأخرجه البخاري (١٧٩٢)، ومسلم (٢٤٣٣).

حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت سنائی جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی تھکاوٹ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34463، ترقيم محمد عوامة 32954)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32955 ترقیم الشثری: -- 34464
٣٤٤٦٤ - حدثنا عبد الله بن نمير وابو اسامة عن هشام بن عروة (عن) (١) ابيه عن عبد الله بن جعفر عن علي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"خير نسائها مريم ابنة عمران، وخير نسائها خديجة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بن).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٤٣٠)، وأحمد (٦٤٠)، وبنحوه البخاري (٣٤٢٢).

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران رحمہ اللہ ہیں۔ اور عورتوں میں سب سے بہتر خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34464، ترقيم محمد عوامة 32955)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32956 ترقیم الشثری: -- 34465
٣٤٤٦٥ - حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن ابي صالح عن رجل من اصحاب النبي ﷺ قال: اتى جبريل النبي ﷺ فقال:"بشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا ⦗١٣٠⦘ صحب فيه (ولا) (١) نصب" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (لا).
(٢) صحيح؛ وورد من حديث أبي صالح عن أبي هريرة وأبي سعيد، أخرجه الطبراني ٢٣/ (٩)، وفي الأوسط (٣٥٥١)، وورد من حديث أبي هريرة، أخرجه الطبراني ٢٣/ (٨).

حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م میں سے کسی ایک سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ م کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سنا دیں جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی تھکاوٹ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34465، ترقيم محمد عوامة 32956)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32957 ترقیم الشثری: -- 34466
٣٤٤٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"حسبك من نساء العالمين باربع: خديجة ابنة خويلد، وفاطمة ابنة محمد ﷺ (١) ، وآسية امراة فرعون، (٢) (ومريم) (٣) ابنة عمران" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في [أ، ب]: زيادة (ثم).
(٣) سقط من: [م].
(٤) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه ابن إسحاق ٥/ ٢٨٨، وأحمد في فضائل الصحابة (١٥٧٥).

حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تجھے تمام جہان کی عورتوں میں سے چار ہی کافی ہیں۔ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا، فاطمہ بنت محمد رضی اللہ عنہا، آسیہ رحمہ اللہ فرعون کی بیوی، اور مریم بنت عمران رحمہ اللہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34466، ترقيم محمد عوامة 32957)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32958 ترقیم الشثری: -- 34467
٣٤٤٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: بينما رسول الله ﷺ جالس معه جبريل إذ اقبلت خديجة فقال جبريل:"يا رسول الله هذه خديجة فاقرئها من الله ﵎ السلام ومني" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى تابعي.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آئیں۔ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ پس آپ ان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہہ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34467، ترقيم محمد عوامة 32958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں