🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. ما ذكر في الكف عن أصحاب النبي ﷺ
ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33080 ترقیم الشثری: -- 34592
٣٤٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن خيثمة عن النعمان ابن بشير عن النبي ﷺ قال:"خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، (ثم الذين يلونهم) (١) ، ثم ياتي قوم تسبق شهادتهم ايمانهم وايمانهم شهادتهم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وشقيق على الصحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٤٢٨)، وابن حبان (٦٧٢٧)، وابن أبي عاصم في السنة (١٤٧٧)، والطحاوي ٤/ ١٥٢، والبزار (٢٧٦٧/ كشف)، والطبراني في الأوسط (١١٤٤)، والحارث (١٠٣٦/ بغية)، وتمام (١٥٢٩/ الروض)، وأبو نعيم في الحلية ٢/ ٧٨.

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوں گے۔ پھر ایک قوم آئے گی جس کی گواہی ان کی قسموں پر سبقت لے جائے گی۔ اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34592، ترقيم محمد عوامة 33080)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33081 ترقیم الشثری: -- 34593
٣٤٥٩٣ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن الجريري عن ابي نضرة عن عبد الله بن مولة قال: كنت اسير مع (ابي بردة) (١) الاسلمي فقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"خير هذه الامة القرن الذي بعثت فيهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم (الذين يلونهم) (٢) ، ثم يكون فيهم قوم تسبق شهادتهم ايمانهم، ⦗١٧١⦘ وايمانهم شهادتهم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في مسند أبي يعلى: (أبي برزة)، وفي مسند أحمد وبقية المصادر: (بريدة).
(٢) في [جـ]: (الذين يلون).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن مولة، أخرجه أحمد (٢٣٠٢٤)، وابن حبان في الثقات ٨/ ١، وابن أبي عاصم في السنة (١٤٧٤)، والطحاوي ٤/ ١٥٢، وأبو يعلى (٧٤٢٠)، والدينوري في المجالسة (٢٠٠٢).

حضرت عبد اللہ بن مَوَلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اس امت کے بہترین افراد اس زمانے کے لوگ ہیں جس میں مجھے مبعوث کیا گیا پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں۔ پھر ایک ایسی قوم ہوگی جن کی گواہیاں ان کی قسموں پر سبقت لے جائیں گی اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34593، ترقيم محمد عوامة 33081)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33082 ترقیم الشثری: -- 34594
٣٤٥٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (نسير) (١) بن (ذعلوق) (٢) قال: سمعت ابن عمر يقول: لا تسبوا اصحاب (محمد) (٣) ﷺ فلمقام احدهم ساعة خير من عمل احدهم عمره (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بشير)، وفي [ب]: (بشر).
(٢) في [أ، ب]: (دعلوق).
(٣) في [ط، هـ]: (رسول اللَّه).
(٤) صحيح؛ نسير ثقة، أخرجه ابن ماجه (١٦٢)، وابن أبي عاصم في السنة (١٠٠٦)، ومسدد كما في المطالب (٤١٥٧)، والخطيب في التوضيح ١/ ٥٣٩، واللالكائي (٢٣٥٠)، والآجري (٢٠٠٠)، وأحمد في فضائل الصحابة (١٥).

حضرت نسیر بن ذعلوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کہ تم لوگ محمد 5 کے اصحاب کو گالیاں مت دو۔ کیونکہ ان میں سے کسی ایک کا اللہ کی راہ میں ایک گھڑی کھڑا ہونا تمہارے میں سے ایک کی عمر بھر کی عبادت سے کہیں بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34594، ترقيم محمد عوامة 33082)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33083 ترقیم الشثری: -- 34595
٣٤٥٩٥ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا الاعمش عن ابي إسحاق عن عمرو بن شرحبيل قال: قال رسول الله ﷺ:"خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء اقوام يعطون الشهادة قبل ان يسالوها" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عمرو بن شرحبيل تابعي، وورد من حديث عمرو بن شرحبيل عن بلال بن سعد عن أبيه، أخرجه الطحاوي ٤/ ١٥١.
حضرت عمرو بن شرحبیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر ایسے لوگ آئیں گے جو سوال کرنے سے پہلے ہی گواہیاں دے دیا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34595، ترقيم محمد عوامة 33083)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33084 ترقیم الشثری: -- 34596
٣٤٥٩٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: ثنا عبد الله بن العلاء ابو الزبير الدمشقي قال: ثنا عبد الله بن عامر عن واثلة بن الاسقع قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تزالون بخير ما دام فيكم من رآني وصاحبني، والله لا تزالون بخير ما دام فيكم من راى من رآني وصاحب من صاحبني، (والله لا تزالون بخير ما دام فيكم من راى من راى من ⦗١٧٢⦘ رآني، وصاحب من صاحب من صاحبني) (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه الطبراني ٢٢/ (٢٠٧)، وابن أبي عاصم في السنة (١٤٨١)، وتمام (٢١٩)، وابن عساكر ٣٢/ ٢٢٤.

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والا اور میری صحبت اختیار کرنے والا موجود ہو۔ اللہ کی قسم! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں وہ شخص ہو جس نے میری زیارت کرنے والے کو دیکھا اور میری صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی، اور اللہ کی قسم! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تمہارے میں وہ شخص موجود ہو جس نے زیارت کی میرے صحابی کو دیکھنے والے کی اور میرے صحابی کی صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34596، ترقيم محمد عوامة 33084)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33085 ترقیم الشثری: -- 34597
٣٤٥٩٧ - حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه عن عائشة قالت: امروا بالاستغفار لاصحاب محمد ﷺ فسبوهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٣٠٢٢)، وأحمد في الفضائل (١٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ لوگوں کو اصحاب رضی اللہ عنہ محمد 5 کے لیے استغفار کا حکم دیا گیا تھا اور تم لوگ ان کو گالیاں دیتے ہو!!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34597، ترقيم محمد عوامة 33085)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33086 ترقیم الشثری: -- 34598
٣٤٥٩٨ - حدثنا ابو معاوية عن محمد بن خالد عن عطاء قال: قال رسول الله ﷺ:"من سب اصحابي فعليه لعنة الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عطاء تابعي، أخرجه أحمد في الفضائل (١٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٠٠١)، والبغوي في الجعديات (٢٠١٠)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١٠٣، وورد من حديث عطاء عن ابن عمر أخرجه أخرجه الطبراني في الأوسط (٧٠١٥)، والكبير (١٣٥٨٨)، والسهمي في تاريخ جرجان ١/ ٢٥١، واللالكائي (٢٣٤٨).
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے میرے صحابی کو گالی دی پس اس پر اللہ کی لعنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34598، ترقيم محمد عوامة 33086)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33087 ترقیم الشثری: -- 34599
٣٤٥٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن عمر بن ذر قال: إني لقائم مع الشعبي ذات يوم فاتاه رجل فقال: ما تقول في علي وعثمان؟ فقال: إني لغني ان يطلبني علي وعثمان يوم القيامة بمظلمة.
حضرت عمر بن ذر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دن امام شعبی رحمہ اللہ کے ساتھ کھڑا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا: آپ رحمہ اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں اس بات سے لاپرواہوں کہ قیامت کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مجھ سے شکوۂ ظلم کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34599، ترقيم محمد عوامة 33087)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں