مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
60. ما جاء في البصرة
ان روایات کا بیان جو بصرہ کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 33123 ترقیم الشثری: -- 34635
٣٤٦٣٥ - حدثنا وكيع عن عبد ربه بن ابي راشد قال: سمعت ابن عمر يقول: البصرة خير من الكوفة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبدربہ بن ابو راشد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: بصرہ کوفہ سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34635، ترقيم محمد عوامة 33123)
ترقیم عوامۃ: 33124 ترقیم الشثری: -- 34636
٣٤٦٣٦ - حدثنا عفان قال: ثنا سليمان بن المغيرة عن ثابت عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: طفت الامصار فما رايت مصرا اكبر متهجدا من اهل البصرة.
حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں بہت سے شہروں میں پھرا ہوں پس میں نے کوئی شہر ایسا نہیں دیکھا جو بصرہ سے زیادہ تہجد گزار لوگوں والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34636، ترقيم محمد عوامة 33124)
ترقیم عوامۃ: 33125 ترقیم الشثری: -- 34637
٣٤٦٣٧ - حدثنا ابو اسامة عن سفيان قال: ثنا إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن ابيه (قال) (١) : قال حذيفة: إن اهل البصرة لا يفتحون باب هدى، ولا (ينزلون) (٢) باب ضلالة، وان الطوفان قد رفع عن الارض كلها إلا البصرة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ب، س، ع]: (يتركون)، وهو كذلك في كنز العمال ١١/ ٢٨١، والعقد الفريد ٦/ ٢٦٦: (يغلقون).
(٣) صحيح.
حضرت محمد بن منتشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا بصرہ والے نہ ہدایت کا دروازہ کھولتے ہیں نہ ضلالت و گمراہی کا دروازہ چھوڑتے ہیں، اور یقینا طوفان ساری زمین والوں سے دور ہوگیا سوائے بصرہ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34637، ترقيم محمد عوامة 33125)
ترقیم عوامۃ: 33126 ترقیم الشثری: -- 34638
٣٤٦٣٨ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي عثمان قال: جاء رجل إلى حذيفة فقال: إني اريد الخروج إلى البصرة، فقال: لا تخرج إليها، قال: إن لي بها قرابة، قال: لا تخرج، قال: لا بد من الخروج، فانزل عدوتها ولا تنزل سربها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ والعدوة المكان الظاهر، والسرب المسلك في خفية، وسيكرر في كتاب الفتن ١٥/ ١١٥ برقم [٤٠١٩٨]، وفي بعض النسخ هناك: (سرتها).
حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: میرا بصرہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مت جاؤ۔ اس شخص نے کہا: بیشک وہاں میرے قریبی رشتہ دار ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مت جاؤ۔ اس شخص نے کہا: جانا ضروری ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے کناروں پر ہی اترنا، اس کے درمیان میں مت اترنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34638، ترقيم محمد عوامة 33126)