مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
64. ما جاء في قيس
ان روایات کا بیان جو قبیلہ قیس والوں کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 33151 ترقیم الشثری: -- 34664
٣٤٦٦٤ - حدثنا محمد بن الحسن الاسدي قال: ثنا يحيى بن زكريا عن سعد بن طارق قال: حدثني سالم بن ابي الجعد ان ابا الدرداء كان يحلف بالله لا تبقى قبيلة إلا ضارعت النصرانية غير قيس، يا معشر المسلمين فاحبوا قيسا، يا معشر المسلمين فاحبوا قيسا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف محمد بن الحسن.
حضرت سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہاللہ کی قسم اٹھا کر فرماتے تھے کہ کوئی قبیلہ بھی باقی نہیں رہے گا مگر یہ کہ سب نصرانیوں کے مشابہ ہوجائیں گے۔ سوائے قبیلہ قیس والوں کے۔ اے گروہ مسلمین! قیس والوں سے محبت کرو، اے گروہ مسلمین! قیس والوں سے محبت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34664، ترقيم محمد عوامة 33151)
ترقیم عوامۃ: 33152 ترقیم الشثری: -- 34665
٣٤٦٦٥ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا ابو (الحريش) (١) عن زيد بن محمد قال: كنت في غزاة مع مسلمة بن عبد الملك (بالترك) (٢) فهدده رسل خاقان وكتب إليه: لالقينك (بحزاورة) (٣) الترك، فكتب إليه مسلمة: إنك تلقاني (بحزاورة) (٤) الترك وانا القاك (بحزاورة) (٥) العرب، -يعني قيسا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الجرش)، وفي [س]: (الحريس).
(٢) في [أ، ب]: (بالبرك).
(٣) في [أ، ب]: (بجراورة).
(٤) في [أ، ب]: (بجراورة).
(٥) في [أ، ب]: (بجراورة).
(٦) مجهول؛ أبو الحريش مجهول.
حضرت زید بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت مسلمہ بن عبد الملک رحمہ اللہ کے ساتھ ترک کے کسی غزوہ میں تھا۔ تو خاقان بادشاہ کے قاصد نے ان کو بہت دھمکیاں دیں اور ان کو خط لکھا۔ میں تمہارے ساتھ ملوں گا ترک کے طاقتور نوجوانوں کے ساتھ۔ تو اس کے جواب میں حضرت مسلمہ رحمہ اللہ نے اس کو خط لکھا: بیشک تم ہم سے ملو گے ترک کے طاقتوروں کے ساتھ، میں تم سے ملوں گا عرب کے طاقتوروں کے ساتھ یعنی قبیلہ قیس والوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34665، ترقيم محمد عوامة 33152)
ترقیم عوامۃ: 33153 ترقیم الشثری: -- 34666
٣٤٦٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا العوام قال: حدثني منصور عن ربعي بن (حراش) (١) عن حذيفة قال: ادنوا يا معشر مضر، إن منكم سيد ولد آدم، ومنكم سوابق كسوابق الخيل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (خراش).
(٢) صحيح؛ أخرجه البزار (٢٨٥٨).
حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اے گروہ مضر! قریب ہو جاؤ، بیشک اولادِ آدم کے سردار تم میں سے ہیں، اور تم لوگوں میں ہی سبقت لے جانے والے ہوں گے جیسا کہ گھوڑوں کی دوڑ میں سبقت لے جانے والے ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34666، ترقيم محمد عوامة 33153)
ترقیم عوامۃ: 33154 ترقیم الشثری: -- 34667
٣٤٦٦٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن عبد الله بن المؤمل عن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا اختلف الناس فالحق في مضر" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب، اضطرب فيه ابن المؤمل، وأخرجه أبو يعلى (٢٥١٩)، والطبراني (١١٤١٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١٥٤٤)، وابن عبد البر في الإنباه على قبائل الرواة ص ٣٨، وابن أبي خيثمة في أخبار المكيين (٣٤٣)، وابن عدي ٤/ ١٣٦.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب لوگ اختلاف کرنے لگیں گے تو حق قبیلہ مضر میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34667، ترقيم محمد عوامة 33154)
ترقیم عوامۃ: 33155 ترقیم الشثری: -- 34668
٣٤٦٦٨ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان قال: قال عمر: قيس ملاحم العرب.
حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قبیلہ قیس عرب کے جنگجو ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34668، ترقيم محمد عوامة 33155)