🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

63. من فضل النبي ﷺ من الناس بعضهم على بعض
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض لوگوں کو دوسروں پر فضیلت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33145 ترقیم الشثری: -- 34658
٣٤٦٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن محمد بن ابي يعقوب قال: سمعت عبد الرحمن بن ابي بكرة يحدث عن ابيه ان الاقرع بن حابس جاء إلى رسول الله ﷺ فقال: إنما بايعك سراق (الحاج) (١) من اسلم وغفار ومزينة -واحسب- جهينة، فقال رسول الله ﷺ:"ارايت إن كان اسلم وغفار واحسب جهينة خيرا من بني تميم ومن بني عامر واسد وغطفان، (ا) (٢) خابوا وخسروا؟" قال: نعم، قال:"فوالذي نفسي بيده إنهم لاخير منهم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الحجاج)، وفي [هـ]: (الحجيج).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥١٦)، ومسلم (٢٥٢٢).

حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد حضرت ابو بکرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبیلہ اسلم، غفار، مزینہ… راوی کہتے ہیں… میرا گمان ہے کہ قبیلہ جھینہ بھی کہا… کے چوروں نے بیعت کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیری کیا رائے ہے اگر قبیلہ اسلم، اور غفار، اور جھینہ والے قبیلہ بنو تمیم اور بنو عامر، اسد اور غطفان والوں سے بہتر ہوں تو کیا وہ لوگ خسارے اور نقصان میں نہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے یقینا یہ ان سے بہتر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34658، ترقيم محمد عوامة 33145)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33146 ترقیم الشثری: -- 34659
٣٤٦٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن ابن ابي بكرة عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:" (ارايتم) (١) إن كانت جهينة واسلم وغفار خيرا من بني تميم ومن بني عبد الله بن غطفان وعامر بن صعصعة"، ومد بها صوته قالوا: يا رسول الله فقد خابوا وخسروا قال:"فإنهم خير" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥١٥)، ومسلم (٢٥٢٢).

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے اگر قبیلہ جھینہ، اسلم، اور قبیلہ غفار والے قبیلہ بنو تمیم اور عبد اللہ بن غطفان، اور عامر بن صعصعہ وغیرہ سے بہتر ہوں؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہتے ہوئے اپنی آواز کو لمبا کیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! پھر تو وہ لوگ خسارے اور نقصان میں ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ ہی بہتر لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34659، ترقيم محمد عوامة 33146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33147 ترقیم الشثری: -- 34660
٣٤٦٦٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم قال: سمعت ابا سلمة يحدث عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال: ["اسلم وغفار ومزينة ومن كان من جهينة او جهينة، خير من بني تميم ومن بني عامر و (الحليفين) (٢) اسد وغطفان" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [ز]: (الحليفتين).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥١٢)، ومسلم (٢٥٢١).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ اسلم، قبیلہ غفار، قبیلہ مزینہ اور جو لوگ قبیلہ جھینہ میں سے ہیں یا یوں فرمایا کہ قبیلہ جھینہ والے قبیلہ بنو تمیم اور قبیلہ بنو عامر اور ان دونوں کے حلیف قبیلہ اسد اور قبیلہ غطفان سے بہتر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34660، ترقيم محمد عوامة 33147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33148 ترقیم الشثری: -- 34661
٣٤٦٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الرحمن بن هرمز عن ابي هريرة عن النبي ﷺ] (١) قال:"قريش والانصار واسلم وغفار موالي لله ولرسوله ولا مولى لهم غيره" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفين سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٠٤)، ومسلم (٢٥٢٠).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ قریش، انصار، قبیلہ اسلم، اور قبیلہ غفار والے اللہ اور اس کے رسول 5 کے دوست ہیں۔ ان لوگوں کا ان کے سوا کوئی دوست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34661، ترقيم محمد عوامة 33148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33149 ترقیم الشثری: -- 34662
٣٤٦٦٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن عمر بن راشد عن إياس بن سلمة عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"اسلم سالمها الله وغفار غفر الله لها" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عمر بن راشد، أخرجه أحمد (١٦٥١٧)، والطبراني (٦٢٥٥)، والخطيب في الموضح ٢/ ٢٨٧.
حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ اسلم والے اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور قبیلہ غفار والے اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34662، ترقيم محمد عوامة 33149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33150 ترقیم الشثری: -- 34663
٣٤٦٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن إسحاق عن عمران بن ابي انس عن حنظلة بن علي الاسلمي عن خفاف بن إيماء بن رحضة الغفاري قال: صلى بنا رسول الله ﷺ، فلما رفع راسه من الركعة الآخرة قال:"اسلم سالمها الله، وغفار غفر الله لها"، ثم اقبل فقال:"إني لست انا قلت هذا، ولكن الله (قاله) (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه مسلم (٦٧٩ و ٢٥١٧)، وأحمد (١٦٥٧٠).

حضرت خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری رکعت سے اپنا سر اٹھایا تو ارشاد فرمایا: قبیلہ اسلم والے اللہ ان کو سلامت رکھے۔ اور قبیلہ غفار والے اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: یقینا میں نے یہ بات نہیں کہی۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34663، ترقيم محمد عوامة 33150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں