🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

66. ما جاء في بني عبس
ان روایات کا بیان جو قبیلہ بنو عبس کے بارے میں منقول ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33160 ترقیم الشثری: -- 34673
٣٤٦٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: جاءت ابنة خالد بن (سنان) (١) العبسي إلى رسول الله ﷺ فقال:"مرحبا بابنة اخي مرحبا بابنة (نبي) (٢) ضيعه قومه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سفيان).
(٢) في [أ، ب]: (من).
(٣) مرسل؛ سعيد بن جبير تابعي، أخرجه ابن شبه (٧٨٦)، وقد ورد من حديث سعيد بن جبير عن ابن عباس، أخرجه البزار (٢٣٦١/ كشف)، والطبراني (١٢٢٥٠)، وابن عدي ٦/ ٤٦، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٤٩ (١٣٣٠).

حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضر ت خالد بن سنان العبسی کی بیٹی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو فرمایا: خوش آمدید میرے بھائی کی بیٹی کو خوش آمدید، نبی کی بیٹی کو جس کو اس کی قوم نے ضائع کردیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34673، ترقيم محمد عوامة 33160)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33161 ترقیم الشثری: -- 34674
٣٤٦٧٤ - حدثنا ابو نعيم عن شريك عن ابي إسحاق قال: قال النبي ﷺ:"يا بني عبس ما شعاركم؟" قالوا: حرام، قال:"بل شعاركم حلال" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو إسحاق ليس من الصحابة.
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بنو عبس والو! تمہاری نشانی کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: حرام۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تمہاری نشانی تو ”حلال“ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34674، ترقيم محمد عوامة 33161)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33162 ترقیم الشثری: -- 34675
٣٤٦٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو الضريس عقبة بن (عمار) (١) العبسي عن مسعود بن (حراش) (٢) اخ لربعي بن (حراش) (٣) ان عمر بن الخطاب سال العبسيين: اي الخيل وجدتموه اصبر في حربكم؟ قالوا: الكميت (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حجر)، وفي [جـ، م]: (محمد).
(٢) في [أ، ب]: (خراش).
(٣) في [أ، ب]: (خراش).
(٤) حسن؛ عقبة العبسي صدوق.

حضرت مسعود بن حراش رحمہ اللہ جو حضرت ربعی بن حِراش رحمہ اللہ کے بھائی ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطا ب رضی اللہ عنہ نے قبیلہ بنو عبس والوں سے پوچھا: تم لوگ جنگوں میں کون سا گھوڑا زیادہ صابر پاتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: سیاہ و سرخ رنگ کے گھوڑے کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34675، ترقيم محمد عوامة 33162)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں