🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. ما جاء في ثقيف
ان روایات کا بیان جو قبیلہ ثقیف والوں کے بارے میں منقول ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33163 ترقیم الشثری: -- 34676
٣٤٦٧٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن عبد الله بن عثمان بن (خثيم) (١) عن ابي الزبير (٢) ان رسول الله ﷺ حاصر اهل الطائف فجاءه اصحابه فقالوا: يا رسول الله (احرقتنا) (٣) نبال ثقيف فادع الله (عليهم) (٤) ، فقال:"اللهم اهد ثقيفا" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خيثم).
(٢) كذا في: [أ، ب، جـ]، وسيأتي كذلك ١٤/ ٥٠٨ برقم [٣٩٧٢٧]، وفي [هـ]: زيادة (عن جابر).
(٣) في [أ، ب]: (أحر فينا).
(٤) في [أ، ب]: (فيهم).
(٥) مرسل؛ أبو الزبير تابعي، وأخرجه متصلًا أحمد وابنه (١٤٧٠٢)، والترمذي (٣٩٤٢)، وابن عدي ١/ ٣١٢.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف والوں کا محاصرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول 5! ثقیف کے تیروں نے ہمیں جلادیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے ان کے خلاف بد دعا کریں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ! قبیلہ ثقیف کو ہدایت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34676، ترقيم محمد عوامة 33163)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33164 ترقیم الشثری: -- 34677
٣٤٦٧٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن إبراهيم بن نافع عن الحسن بن مسلم عن طاوس قال: قال رسول الله ﷺ:"لقد هممت ان لا اقبل إلا من قرشي او انصاري او ثقفي" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ طاوس تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٦٥٢١)، وأبو عبيد في الغريب ١/ ٣١٣، وورد من حديث طاوس عن ابن عباس، أخرجه أحمد (٢٦٨٧)، وابن حبان (٦٣٨٤)، والطبراني (١٠٨٩٧).
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا کہ میں کسی سے ہدیہ قبول نہیں کروں گا سوائے قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34677، ترقيم محمد عوامة 33164)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33165 ترقیم الشثری: -- 34678
٣٤٦٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن مسعر عن سعيد بن ابي سعيد المقبري عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لقد هممت ان لا اقبل هدية إلا من (قرشي) (١) او انصاري او ثقفي او دوسي" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (قريشي)، وفي [هـ]: (قريش).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٧٣٦٣)، وأبو داود (٣٥٣٧)، والترمذي (٣٩٤٥)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٩٦)، والنسائي ٦/ ٢٧٩، وعبد الرزاق (١٩٩٢١)، والنسائي ٦/ ٢٧٩، وابن حبان (٦٣٨٣).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ میں کسی سے بھی ہدیہ قبول نہیں کروں گا مگر قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے یا دوسی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34678، ترقيم محمد عوامة 33165)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں