🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

69. في بني تميم
قبیلہ بنو تمیم کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33169 ترقیم الشثری: -- 34682
٣٤٦٨٢ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن جامع بن (شداد) (٢) عن صفوان بن محرز المازني عن عمران بن حصين قال: جاءت بنو تميم إلى النبي ﷺ فقال:"ابشروا يا بني تميم"، فقالوا: يا رسول الله، بشرتنا فاعطنا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عثمان).
(٢) في [هـ]: (سداد).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٩٠)، وأحمد (١٩٨٢٢).

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو تمیم والے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنو تمیم! خوشی مناؤ۔ تو ان لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! آپ نے ہمیں خوشخبری سنائی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کچھ عطا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34682]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34682، ترقيم محمد عوامة 33169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33170 ترقیم الشثری: -- 34683
٣٤٦٨٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن واصل عن المعرور بن سويد عن ابن فاتك قال: قال لي كعب: إن اشد احياء العرب على الدجال لقومك -يعني: بني تميم.
حضرت ابن فاتک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: بیشک عرب کے زندہ لوگوں میں سے دجال پر سب سے زیادہ سخت تمہاری قوم ہوگی یعنی قبیلہ بنو تمیم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34683]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34683، ترقيم محمد عوامة 33170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33171 ترقیم الشثری: -- 34684
٣٤٦٨٤ - حدثنا ابو نعيم عن مسافر الجصاص عن (فضيل) (١) بن عمرو قال: ذكروا بني تميم عند حذيفة فقال: إنهم اشد الناس على الدجال (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فصيل).
(٢) منقطع؛ فضيل لا يروي عن حذيفة.

حضرت فضیل بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس قبیلہ بنو تمیم کا ذکر فرمایا: تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک بنو تمیم والے لوگوں میں سب سے زیادہ سخت ہوں گے دجال کے مقابلہ میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34684]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34684، ترقيم محمد عوامة 33171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33172 ترقیم الشثری: -- 34685
٣٤٦٨٥ - حدثنا ابو نعيم عن مندل عن ثور عن رجل قال: خطب رجل من الانصار امراة فقال له رسول الله ﷺ:"ما يضرك إذا كانت ذات دين وجمال ان لا تكون من آل حاجب بن زرارة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل، ومندل ضعيف، أخرجه الطبري كما في تفسير القرطبي ١٦/ ٣٤٦، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١٥٥).
حضرت ثور رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ انصار کے ایک شخص نے کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: یہ بات تیرے لیے نقصان دہ نہیں ہے کہ وہ عورت دیندار اور خوبصورت ہو اور نہ یہ بات کہ وہ حاجب بن زرارہ تمیمی کے خاندان میں سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34685]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34685، ترقيم محمد عوامة 33172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33173 ترقیم الشثری: -- 34686
٣٤٦٨٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن ابي خلدة عن ابي العالية قال: قرا على النبي ﷺ من كل خمس رجل، فاختلفوا في اللغة (فرضي) (١) قراءتهم كلهم، (فكان) (٢) بنو تميم (اعرب) (٣) القوم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (في)، وانظر: عمدة القاري ٢٠/ ١٥، والآحاد والمثاني (١١٥٦).
(٢) في [ب، ك]: (وكان).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (أعرف).
(٤) مرسل؛ أبو العالية تابعي، أخرجه ابن جرير الطبري في التفسير ١/ ١٩.

حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر پانچ میں سے ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے قرآن مجید کی قرائت کی۔ پس ان لوگوں نے زبان میں اختلاف کیا پھر بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سب کی قرائت سے راضی ہوئے اور قبیلہ بنو تمیم لوگوں میں سے زیادہ عربی زبان میں فصیح تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34686، ترقيم محمد عوامة 33173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33174 ترقیم الشثری: -- 34687
٣٤٦٨٧ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: ثنا شعبة عن خالد الحذاء عن ابن سيرين ان ابا موسى كتب إلى عمر في ثمانية عشر (تجفافا) (١) اصابها، ⦗١٩٧⦘ فكتب إليه عمر ان ضعها في اشجع حي من العرب، قال: فوضعها في بني رباح حي من بني تميم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سلاح يوضح على الفرس، وفي [أ]: (بحفافا)، وفي [ب، جـ]: (نحفافا)، وفي [هـ]: (نحما).
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے خط لکھ کر دریافت کیا ان اٹھارہ زرہوں کے بارے میں جو ان کو ملی تھیں۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو جواب میں لکھا: کہ ان زرہوں کو عرب کے سب سے بہادر قبیلہ والوں کے دے دو۔ راوی فرماتے ہیں: کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ زرہیں بنو ریاح جو بنو تمیم کی ایک شاخ ہے ان کو مرحمت فرما دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34687، ترقيم محمد عوامة 33174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں