🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. في عبد القيس
وفد عبد القیس کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33166 ترقیم الشثری: -- 34679
٣٤٦٧٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن ابي (جمرة) (١) عن ابن عباس إن وفد عبد القيس اتوا رسول الله ﷺ فقال رسول الله ﷺ:"من الوفد او من القوم؟" قال: (قالوا) (٢) : ربيعة، قال:"مرحبا بالوفد او بالقوم غير خزايا ولا (ندامى) (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (جرير)، وفي [م، ص]: (حرير).
(٢) في [أ، ب]: (فقالوا).
(٣) في [جـ]: (النداما).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣)، ومسلم (١٧).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س آیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کون سا وفد ہے؟ یا یوں کہا: کون لوگ ہیں؟ ان لوگوں نے عرض کیا: قبیلہ ربیعہ کے لوگ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وفد کو یا یوں فرمایا: لوگوں کو خوش آمدید جو نہ دنیا میں رسوا ہوں نہ آخرت میں شرمندہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34679، ترقيم محمد عوامة 33166)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33167 ترقیم الشثری: -- 34680
٣٤٦٨٠ - حدثنا ابو نعيم عن عمر بن الوليد قال: حدثني شهاب بن عباد العصري ان اباه حدثه ان عمر بن الخطاب وقف عليهم بعرفات فقال: لمن هذه الاخبية؟ فقالوا: لعبد القيس، فدعا لهم واستغفر لهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة شهاب وأبيه، وعمر ضعيف، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٩٢٢٩)، وابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٥٨٥)، وابن سعد ٧/ ١٢٥، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٧١.
حضرت عباد العصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عرفات کے میدان میں ایک جگہ ٹھہرے اور پوچھا: یہ کن لوگوں کے خیمے ہیں؟ لوگوں نے کہا: قبیلہ عبد القیس کے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیئے دعا فرمائی اور ان کے لیے استغفار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34680، ترقيم محمد عوامة 33167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33168 ترقیم الشثری: -- 34681
٣٤٦٨١ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن يونس قال: ذكر عبد الرحمن بن ابي بكرة قال: قال اشج بني عصر: قال لي رسول الله ﷺ: ["إن فيك لخلقين يحبهما الله"، فقلت: ما هما؟ قال:"الحلم والحياء"، قال: قلت: اقديما كان في او حديثا؟ قال:"بل قديما"، قال: قلت: الحمد الله الذي] (١) جبلني على خلقين يحبهما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(٢) صحيح؛ والأظهر اتصاله، أخرجه أحمد (١٧٨٢٨)، والنسائي في الكبرى (٨٣٠٦)، وابن حبان (٧٢٠٣)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٨٤)، وابن سعد ٥/ ٥٥٨، وأبو يعلى (٦٨٤٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١٩٠)، وابن شبه في تاريخ المدينة ٢/ ٥٨٩، وابن قانع في معجم الصحابة ٣/ ١٠٣، وابن الأثير ١/ ١١٧، وأبو نعيم في معرفة الصحابة ٣/ ١٩.

حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اشج بنو عصر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: یقینا تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں کہ اللہ ان کو پسند کرتے ہیں۔ میں نے پوچھا: وہ دونوں کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بردباری اور حیائ۔ میں نے پوچھا: یہ مجھ میں پرانی ہیں یا جدید؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ پرانی ہیں۔ میں نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے میری جبلت میں دو خصلتیں پیدا کیں جن کو وہ پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34681]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34681، ترقيم محمد عوامة 33168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں