🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. في مسجد الكوفة وفضله
کوفہ کی مسجد اور اس کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33186 ترقیم الشثری: -- 34700
٣٤٧٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي المقدام عن حبة قال: جاء رجل إلى علي بن ابي طالب فقال: إني اشتريت بعيرا وتجهزت واريد المقدس، فقال: بع بعيرك وصل في هذا المسجد، -قال ابو بكر: يعني مسجد الكوفة- فما من مسجد بعد مسجد الحرام احب إلي منه، لقد نقص مما (اسس) (١) خمسمائة ذراع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أسن).
(٢) ضعيف؛ لضعف حبة، أخرجه ابن قتيبة في غريب الحديث ٢/ ١٠٥.

حضرت حبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: بیشک میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں نے سامان سفر تیار کرلیا ہے اور میرا بیت المقدس جانے کا ارادہ ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے اونٹ کو بیچ دو اور اس مسجد میں نماز پڑھا کرو۔ امام ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یعنی کوفہ کی مسجد میں …اس لیے کہ مسجد حرام کے بعد کوئی بھی مسجد مجھے اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34700، ترقيم محمد عوامة 33186)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33187 ترقیم الشثری: -- 34701
٣٤٧٠١ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا إسرائيل (عن إبراهيم بن مهاجر) (١) عن إبراهيم عن الاسود قال: لقيني كعب ببيت المقدس فقال: من اين ⦗٢٠٢⦘ جئت؟ فقلت: من مسجد الكوفة، (فقال) (٢) : لان اكون جئت من حيث جئت احب إلي من ان اتصدقه بالفي دينار، اضع كل دينار منها في يد كل مسكين، ثم حلف إنه لوسط الارض كقعر الطست.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (قال).

حضرت اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ مجھے بیت المقدس میں ملے اور پوچھا: تم کہاں سے آئے ہو؟ میں نے کہا: کوفہ کی جامع مسجد سے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھی وہاں سے آیا ہوں۔ جہاں سے تم آئے ہو۔ اور وہ جگہ مجھے اس بات سے زیادہ پسندید ہ ہے کہ میں دو ہزار دینار صدقہ کروں اور ان میں سے ہر ایک دینار کو ہر مسکین کے ہاتھ میں دوں۔ پھر قسم اٹھا کر ارشاد فرمایا: بیشک وہ مسجد زمین کے بالکل درمیان میں ہے جیسا کہ تھال کا پیندا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34701، ترقيم محمد عوامة 33187)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں