مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. من كرهه في الحرب
جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
ترقیم عوامۃ: 33273 ترقیم الشثری: -- 34790
٣٤٧٩٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو (مكين) (١) بن ابان عن عكرمة انه كره لبس الحرير والديباج في الحرب وقال: (ارجى) (٢) ما يكون للشهادة بلبسه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (بكير).
(٢) في [ط، هـ]: (ارتجى).
حضرت ابو مکین بن ابان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ جنگ میں ریشم اور دیباج پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ اور فرماتے تھے: جو شخص شہادت کی امید رکھتا ہو کیا وہ یہ پہنے گا؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34790، ترقيم محمد عوامة 33273)
ترقیم عوامۃ: 33274 ترقیم الشثری: -- 34791
٣٤٧٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يونس بن عبيد عن الحسن انه كره لبس الحرير في الحرب.
حضرت یونس بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ جنگ میں ریشم پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34791، ترقيم محمد عوامة 33274)
ترقیم عوامۃ: 33275 ترقیم الشثری: -- 34792
٣٤٧٩٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن الوليد بن هشام قال: كتبت إلى ابن محيريز اساله عن لبس الحرير واليلامق في دار الحرب، قال: فكتب: ان كن اشد ما كنت كراهية لما يكره عند القتال حين تعرض نفسك للشهادة.
حضرت ولید بن ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن محیریز رحمہ اللہ کو خط لکھ کر پوچھا: کیا دارالحرب میں ریشم اور لمبے کوٹ پہن سکتے ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے اس خط کا جواب لکھا: جب تم نے خود کو شہادت کے لیے پیش کردیا تو تم اس چیز کو زیادہ ناپسند کرو جو قتال کے وقت بھی مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34792، ترقيم محمد عوامة 33275)
ترقیم عوامۃ: 33276 ترقیم الشثری: -- 34793
٣٤٧٩٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الرحمن بن عمرو الاوزاعي عن الوليد بن هشام عن ابن محيريز انه كره لبسه في الحرب.
حضرت ولید بن ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن محیریز رحمہ اللہ جنگ میں بھی ریشم پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34793، ترقيم محمد عوامة 33276)
ترقیم عوامۃ: 33277 ترقیم الشثری: -- 34794
٣٤٧٩٤ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن الشعبي عن سويد بن غفلة قال: شهدنا اليرموك قال: فاستقبلنا عمر وعلينا الديباج (والحرير) (١) ، فامر فرمينا بالحجارة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) صحيح.
حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جنگ یرموک میں حاضر ہوئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمارا استقبال کیا اس حال میں کہ ہم نے دیباج اور یشم پہنا ہوا تھا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ کے حکم سے ہمیں پتھر مارے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34794، ترقيم محمد عوامة 33277)