🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. ما قالوا: في الجبن والشجاعة
بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33281 ترقیم الشثری: -- 34798
٣٤٧٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب عن علي قال: لقد رايتنا يوم بدر ونحن نلوذ برسول الله ﷺ وهو اقربنا إلى العدو وكان من اشد الناس يومئذ باسا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٦٥٤)، والنسائي (٨٦٣٩)، والحاكم ٢/ ١٤٣، وأبو يعلى (٣٠٢)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٢٥١)، وابن عساكر ٤/ ١٤، والبغوي في التفسير ١/ ١٤٤، والحارث (٩٣٨/ بغية)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٢٥٨، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٢٣.
حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جنگ بدر کے دن میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کر رہے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دشمن کے قریب ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34798، ترقيم محمد عوامة 33281)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33282 ترقیم الشثری: -- 34799
٣٤٧٩٩ - حدثنا ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء قال: كنا إذا احمر الباس نتقي به، وإن الشجاع للذي يحاذي به (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٧٦).
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب جنگ بہت زیادہ سخت ہوجاتی تو ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کرتے تھے۔ اور یقینا بہادر تو وہ ہی شخص ہوتا ہے جو مد مقابل ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34799]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34799، ترقيم محمد عوامة 33282)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33283 ترقیم الشثری: -- 34800
٣٤٨٠٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن حسان بن (فائد) (١) العبسي قال: قال عمر: الشجاعة والجبن (غرائز) (٢) في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن يعرف ومن لا يعرف، ويفر الجبان عن ابيه وامه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قائد).
(٢) في [أ، ب]: (عن أثر).
(٣) مجهول؛ لجهالة حسان بن فائد، أخرجه سعيد ١/ (٢٥٣٤) و ٢/ (٦٤٩)، وابن عساكر ٤٤/ ٣٥٩، وابن عبد البر في الاستذكار ٥/ ١١٦.

حضرت حسان بن فائد العبسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی خصلتیں ہیں۔ بہادر شخص تو اس شخص سے لڑتا ہے چاہے وہ اس کو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ اور بزدل تو اپنے ماں، باپ سے بھاگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34800، ترقيم محمد عوامة 33283)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33284 ترقیم الشثری: -- 34801
٣٤٨٠١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان ومسعر عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة ابن جابر قال: قال عمر: الشجاعة والجبن (سمة) (١) او خلق في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن لا يبالي ان (لا) (٢) (يؤوب) (٣) إلى اهله، ويفر الجبان عن (ابن) (٤) ابيه وامه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (شمة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (يؤب).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) صحيح.

حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی عادت یا خصلت ہے۔ بہادر تو اس بات سے بےپروا ہو کر لڑتا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے گا، اور بزدل شخص تو اپنے ماں، باپ کے بیٹے سے بھاگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34801، ترقيم محمد عوامة 33284)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33285 ترقیم الشثری: -- 34802
٣٤٨٠٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا اشعث عن عبد العزيز بن صهيب قال: كان رسول الله ﷺ اشجع الناس واسخى الناس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عبد العزيز تابعي، وورد من حديث عبد العزيز عن أنس، أخرجه الخلال في السنة (٢٣٢)، وابن عساكر ٤/ ٢١، وأبو الشيخ في أخلاق النبي (١١٠).
حضرت عبد العزیز بن صھیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر اور سب سے زیادہ سخی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34802، ترقيم محمد عوامة 33285)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33286 ترقیم الشثری: -- 34803
٣٤٨٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر قال: كان رسول الله ﷺ شديد البطش (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، ضعيف؛ أبو جعفر وجابر ضعيفان، أخرجه ابن سعد ١/ ٤١٩.
حضرت ا بو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ طاقتور شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34803]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34803، ترقيم محمد عوامة 33286)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33287 ترقیم الشثری: -- 34804
٣٤٨٠٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد يقول: لقد انقطع في يدي يوم مؤتة تسعة اسياف وصبرت صفيحة يمانية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١٥٦)، وابن حبان (٧٠٨٩).
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ غزوہ مؤتہ کے دن میرے ہاتھ سے نو تلواریں ٹوٹیں آخر کار میں نے ایک یمنی چوڑی تلوار پر صبر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34804، ترقيم محمد عوامة 33287)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33288 ترقیم الشثری: -- 34805
٣٤٨٠٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (هاشم) (١) بن هاشم قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: كان سعد بن مالك اشد المسلمين باسا يوم احد (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هشام).
(٢) مرسل؛ سعيد تابعي.

حضرت ہاشم بن ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ: حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34805، ترقيم محمد عوامة 33288)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں