🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. ما قالوا: المجوس تكون عليهم جزية
جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33313 ترقیم الشثری: -- 34832
٣٤٨٣٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد ابن علي قال: كتب رسول الله ﷺ إلى مجوس هجر يعرض عليهم الإسلام، فمن اسلم قبل منه، ومن ابى ضربت عليه الجزية، على ان لا تؤكل لهم ذبيحة ولا تنكح لهم امراة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن بن محمد تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٠٠٢٨)، وأبو عبيد في الأموال (٧٦)، والبيهقي ٩/ ٢٨٤، وأحمد في مسائل (٨٣٦)، وانظر: المطالب العالية (٢٠٦٢).
حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں کو خط لکھا اور ان پر اسلام پیش کیا جو تو اسلام لے آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اسلام کو قبول کرلیا۔ اور جس نے انکار کردیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر جزیہ مقرر فرما دیا ان شرائط کے ساتھ کہ ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا اور نہ ہی ان کی عورتوں سے نکاح کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34832، ترقيم محمد عوامة 33313)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33314 ترقیم الشثری: -- 34833
٣٤٨٣٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن خصيف عن عكرمة ان النبي ﷺ اخذ الجزية من مجوس البحرين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ عكرمة تابعي، وخصيف فيه ضعف.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحرین کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34833، ترقيم محمد عوامة 33314)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33315 ترقیم الشثری: -- 34834
٣٤٨٣٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن انس عن الزهري ان النبي ﷺ اخذ الجزية من مجوس البحرين، (واخذها) (١) عمر من مجوس اهل فارس، واخذها عثمان من مجوس بربر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فأخذها).
(٢) مرسل؛ الزهري تابعي ولم يدرك عمر ولا عثمان.

امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحرین کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایران کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عثمان نے بربر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34834، ترقيم محمد عوامة 33315)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33316 ترقیم الشثری: -- 34835
٣٤٨٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن بجالة قال: (لم) (١) يكن عمر ياخذ الجزية من المجوس حتى شهد عبد الرحمن بن عوف ان رسول الله ﷺ اخذها من مجوس هجر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كم).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٦)، وأحمد (١٦٥٧).

حضرت بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیتے تھے یہاں تک کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اس بات کی گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34835، ترقيم محمد عوامة 33316)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33317 ترقیم الشثری: -- 34836
٣٤٨٣٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث بن سوار عن الزهري قال: اخذ رسول الله ﷺ الجزية من مجوس اهل هجر، ومن يهود اليمن ونصاراهم، من كل حالم دينارا، واخذ عمر الجزية من مجوس السواد واخذ عثمان من مجوس مصر البربر الجزية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ الزهري تابعي، وأشعث ضعيف.
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ھجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور یمن کے یہودیوں اور عیسائیوں میں سے ہر بالغ سے ایک دینار جزیہ لیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سواد کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عثمان نے مصر میں بربری مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34836، ترقيم محمد عوامة 33317)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33318 ترقیم الشثری: -- 34837
٣٤٨٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن جعفر عن ابيه ان عمر بن الخطاب سال عن جزية المجوس فقال عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول الله ﷺ (يقول) (١) :"سنوا بهم سنة اهل الكتاب" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن عمر.

حضرت جعفر کے والد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ لینے کے متعلق سوال کیا: تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ جاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34837، ترقيم محمد عوامة 33318)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33319 ترقیم الشثری: -- 34838
٣٤٨٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان ومالك بن انس عن جعفر عن ابيه ان عمر بن الخطاب استشار الناس في المجوس في الجزية فقال عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"سنوا بهم سنة اهل الكتاب" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، أبو جعفر لا يروي عن عمر.
حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ لینے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا۔ تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ جاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34838، ترقيم محمد عوامة 33319)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں