🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. ما قالوا: في الرجل يستشهد: يغسل أم لا؟
جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا: کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33476 ترقیم الشثری: -- 35008
٣٥٠٠٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن هشام بن حسان قال: كان محمد إذا سئل عن الشهيد يغسل حدث عن حجر بن عدي (إذ) (١) قتله معاوية، قال: قال حجر: لا تطلقوا عني حديدا و (لا) (٢) تغسلوا عني دما، ادفنوني في وثاقي ودمي، (فإني) (٣) القى معاوية على الجادة غدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (إذا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ط، هـ].

حضرت ہشام بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام محمد رحمہ اللہ سے جب شہید کو غسل دینے کے بارے میں پوچھا جاتا؟ تو آپ رحمہ اللہ حضرت حجر بن عدی رحمہ اللہ کے حوالہ سے نقل فرماتے کہ جب معاویہ نے ان کو قتل کیا تو حضرت حجر رحمہ اللہ نے فرمایا: تم لوگ میرا اسلحہ مت اتارنا۔ اور نہ ہی میرے خون کو دھونا اور مجھے میرے کپڑوں اور میرے خون لگے رہنے کی حالت میں ہی دفن کرنا۔ پس میں کل اسی جھگڑے پر معاویہ سے ملوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35008، ترقيم محمد عوامة 33476)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33477 ترقیم الشثری: -- 35009
٣٥٠٠٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن إسماعيل بن ابي خالد قال: سمعت يحيى ابن (عابس) (١) يحبر قيس بن ابي حازم عن عمار بن ياسر انه قال: ادفنوني في ثيابي فإني مخاصم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عنبس).
(٢) مجهول؛ لجهالة يحيى بن عباس، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٦٩)، وابن سعد ٣/ ٢٦٢.

حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے میرے کپڑوں ہی میں دفن کرنا پس میں جھگڑالوں ہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35009، ترقيم محمد عوامة 33477)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33478 ترقیم الشثری: -- 35010
٣٥٠١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن يحيى بن عابس عن عمار بن ياسر نحوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة يحيى بن عابس.
حضرت یحییٰ بن عابس رحمہ اللہ سے بھی حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35010، ترقيم محمد عوامة 33478)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33479 ترقیم الشثری: -- 35011
٣٥٠١١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مخول بن راشد النهدي عن العيزار بن حريث العبدي قال: قال زيد بن صوحان يوم الجمل: (ارمسوني) (١) في الارض (رمسا) (٢) ، ولا تغسلوا عني دما ولا تنزعوا عني ثوبا إلا الخفين، فإني محاج احاج (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أرموني).
(٢) في [أ، ب]: (ميتا).
(٣) صحيح.

حضرت عیزار بن حریث العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان رحمہ اللہ نے جنگ جمل والے دن ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے قبر میں دفنا کر قبر کو برابر کردینا اور میرے خون کو دھونا مت اور نہ ہی میرے کپڑے اتارنا مگر موزوں کو۔ پس بیشک میں جھگڑا لو ہوں گا جھگڑا کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35011، ترقيم محمد عوامة 33479)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33480 ترقیم الشثری: -- 35012
٣٥٠١٢ - حدثنا وكيع (قال) (١) : (ثنا) (٢) مسعر وسفيان عن مصعب بن المثنى العبدي قال سفيان: عن رجل عن زيد بن صوحان (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: (نا).
(٣) مجهول، لإبهام الرجل.

حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان نے جنگ جمل والے دن ارشاد فرمایا: ہمیں اور جو ہمیں خون لگا ہوا ہو اس کو دفنا دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35012، ترقيم محمد عوامة 33480)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35013
٣٥٠١٣ - وقال: مسعر عن مصعب عن زيد بن (صوحان) (١) انه قال يوم الجمل: (ادفنوني) (٢) وما اصاب الثرى من دمائنا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (صوجان).
(٢) في [جـ]: (ادفنو).
(٣) منقطع؛ مصعب لا يروي عن زيد بن صوجان، وانظر: التعليق السابق عن مصعب ٣/ ٢٥٣ في الخبر رقم: [١١٣٢٠].

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35013، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33481 ترقیم الشثری: -- 35014
٣٥٠١٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى (قال) (١) : (سعد) (٢) بن عبيد القارئ يوم القادسية: إنا لاقو العدو غدا ان شاء الله وإنا مستشهدون، فلا تغسلوا عنا دما ولا نكفن إلا في ثوب كانا علينا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: مكورة.
(٢) في [ب]: (سعيد).
(٣) منقطع؛ عبد الرحمن ابن أبي ليلى لم يدرك القادسية.

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبید القاری رحمہ اللہ نے جنگ قادسیہ کے دن ارشاد فرمایا: بیشک ہم کل دشمن سے ملاقات کریں گے۔ ان شاء اللہ۔ اور ہم شہید ہوں گے تو تم ہمارے خون کو مت دھونا۔ اور ہمیں کفن مت دینا۔ مگر ان ہی کپڑوں میں جو ہم نے پہنے ہوئے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35014، ترقيم محمد عوامة 33481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33482 ترقیم الشثری: -- 35015
٣٥٠١٥ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا ثابت بن عمارة قال: سمعت غنيم بن قيس يقول: (يقال) (١) : الشهيد يدفن في ثيابه ولا يغسل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت ثابت بن عمارہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عنیم بن قیس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہید کو اس کے کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور اسے غسل نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35015، ترقيم محمد عوامة 33482)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33483 ترقیم الشثری: -- 35016
٣٥٠١٦ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق ان رجلا من اصحاب عبد الله قتله العدو فدفناه في ثيابه.
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے ایک آدمی کو اس کے دشمن نے قتل کردیا تو ہم لوگوں نے اسے اس کے کپڑوں میں دفن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35016، ترقيم محمد عوامة 33483)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33484 ترقیم الشثری: -- 35017
٣٥٠١٧ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رفع القتيل دفن في ثيابه، وإذا رفع وبه رمق صنع به ما يصنع بغيره.
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب مقتول کو اٹھا لیا جائے تو اسے اس کے کپڑوں میں ہی دفن کردیا جائے گا اور جب اسے اٹھایا گیا اس حال میں کہ اس کی سانس باقی ہو تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا جو اس کے علاوہ دیگر م میت سے کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35017، ترقيم محمد عوامة 33484)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں