مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
44. ما قالوا: في الرجل يأخذ المال للجهاد ولا يخرج
جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں یوں کہا: جو جہاد کے لیے مال تو لے لے اور جہاد کے لیے نہ نکلے
ترقیم عوامۃ: 33497 ترقیم الشثری: -- 35030
٣٥٠٣٠ - حدثنا ابو اسامة قال: (ثنا) (١) إسحاق بن سليمان (٢) الشيباني عن ابيه قال: حدثني عمرو بن ابي قرة قال: جاءنا كتاب عمر بن الخطاب ان (ناسا) (٣) ياخذون من هذا المال يجاهدون في سبيل الله ثم يخالفون ولا يجاهدون، فمن فعل ذلك منهم فنحن احق بماله حتى (ناخذ) (٤) منه ما اخذ (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، هـ]: زيادة (عن).
(٣) في [جـ]: (أناسًا).
(٤) في [ط، هـ]: (تأخذ).
(٥) صحيح؛ إسحاق وثقه الدارقطني والحاكم وذكره ابن حبان والعجلي في الثقات، والخبر أخرجه البخاري في التاريخ ٦/ ٣٦٤، والبيهقي ٧/ ٢٢.
حضرت عمرو بن ابی قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا: آپ رحمہ اللہ نے لکھا تھا: بیشک کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس مال میں سے حصہ لیتے ہیں کہ وہ اللہ کے راستہ میں جہاد کریں گے پھر وہ اس کے خلاف کرتے ہیں اور جہاد نہیں کرتے۔ پس ان میں جو شخص بھی ایسا کرے تو ہم اس مال کے زیادہ حقدار ہیں یہاں تک کہ ہم اس سے وہ مال وصول کرلیں گے جو اس نے لیا تھا۔ ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت یسیربن عمرو کے پاس اٹھ کر گیا اور میں نے عرض کیا: آپ رحمہ اللہ کی کیا رائے ہے اس حدیث کے بارے میں جو عمرو بن ابی قرہ نے مجھے بیان کی ہے؟ اور میں نے وہ حدیث حضرت یسیر سے بیان کی۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس نے سچ کہا وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط لایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35030، ترقيم محمد عوامة 33497)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35031
٣٥٠٣١ - قال (ابو) (١) إسحاق: فقمت إلى (اسير) (٢) بن عمرو فقلت: الا ترى إلى ما حدثني به عمرو بن ابي قرة وحدثت به، فقال: صدق جاء به كتاب عمر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، م، هـ].
(٢) في [هـ]: (أسد)، وفي [أ]: (أسيد).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35031، ترقيم محمد عوامة ---)