مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. ما قالوا: في العهد يوفى به للمشركين
جن حضرات کے نزدیک مشرکین سے کیا ہوا عہد پورا کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33525 ترقیم الشثری: -- 35060
٣٥٠٦٠ - حدثنا ابن عيينة (عن) (١) محمد بن سوقة قال: سال رجل (٢) عطاء عن رجل اسرته الديلم فاخذوا منه عهد الله وميثاقه على ان يرسلوه، فإن بعث إليهم (بفداء قد سموه) (٣) فهو بريء، وإن لم يبعث إليهم كان عليه العهد والميثاق ان يرجع إليهم، فلم يجد، وكان معسرا، (قال) (٤) : (يفي) (٥) بالعهد، فقال: إنهم اهل شرك، فابى عطاء إلا ان يفي بالعهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: قال: حدثنا).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (عن).
(٣) في [أ، ب]: (بفداء فديتموه)، وفي [هـ]: (بعد أفديتموه).
(٤) في [جـ]: (فقال)، وسقط من: [أ، ب].
(٥) في [ط، هـ]: (يعني).
حضرت محمد بن سوقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جس کو دیلمی لوگوں نے قیدی بنا لیا تھا۔ اور اس سے اللہ کا عہد و پیمان لے کر چھوڑ دیا کہ اگر وہ ان کی طرف فدیہ بھیج دے گا تو وہ بری ہوگا۔ اور ان لوگوں نے فدیہ مقرر کردیا تھا۔ اور اگر اس نے فدیہ نہ بھیجا تو وہ عہد و پیمان کے مطابق ان کی طرف واپس لوٹ جائے گا۔ پس اس شخص کو فدیہ کی رقم نہ مل سکی اس لیے کہ وہ تنگدست تھا۔ اب وہ کیا کرے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ وعدہ پورا کرے گا۔ اس آدمی نے کہا: حضرت وہ مشرکین ہیں! حضرت عطاء رحمہ اللہ نے انکار کیا اور فرمایا: کہ ہر صورت میں وعدہ کی وفاء ضروری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35060، ترقيم محمد عوامة 33525)
ترقیم عوامۃ: 33526 ترقیم الشثری: -- 35061
٣٥٠٦١ - حدثنا ابن عيينة عن جامع بن ابي راشد عن ميمون بن مهران قال: ثلاث يؤدين إلى البر والفاجر: الرحم يوصل برة كانت او فاجرة، والامانة تؤديها إلى البر والفاجر، والعهد يوفى به للبر والفاجر.
حضرت جامع بن ابی راشد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں نیکو کاروں اور بدکار دونوں کو ادا کی جائیں گی۔ صلہ رحمی کی جائے گی چاہے نیکو کار ہو یا بدکار۔ اور امانت نیکو کار اور بدکار دونوں کو ادا کی جائے گی۔ اور نیکو کار اور بدکار دونوں سے وعدہ کی وفاء کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35061، ترقيم محمد عوامة 33526)
ترقیم عوامۃ: 33527 ترقیم الشثری: -- 35062
٣٥٠٦٢ - حدثنا ابو اسامة عن الوليد بن جميع قال: ثنا (ابو الطفيل) (١) قال: ⦗٢٨٨⦘ ثنا حذيفة بن اليمان قال: ما منعني ان اشهد بدرا إلا اني خرجت انا وابي حسيل، قال: فاخذنا كفار قريش فقالوا: إنكم تريدون محمدا؟ فقلنا: ما نريده (و) (٢) ما نريد إلا المدينة، فاخذوا منا عهد الله وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فاتينا رسول الله ﷺ فاخبرناه الخبر فقال:"انصرفا نفي لهم و (استعين) (٣) الله عليهم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [جـ]: (نستعين).
(٤) حسن؛ الوليد بن جميع صدوق، أخرجه مسلم (١٧٨٧)، وأحمد (٢٣٣٥٤).
حضرت ابوالطفیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن الیمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے نہیں روکا تھا مگر اس بات نے کہ میں اور میرے والد حسیل رحمہ اللہ نکلے ہوئے تھے کہ ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔ تم لوگ محمد کے پاس جا رہے ہو۔ تو ہم نے کہا: ہم ان کے پاس نہیں جا رہے، ہمارا تو صرف مدینہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو انہوں نے ہم سے عہد و پیمان لیا کہ ہم مدینہ لوٹ جائیں گے اور محمد 5 کی معیت میں قتال نہیں کریں گے۔ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں واپس لوٹ جاؤ ہم ان سے بھی عہد کی وفا کریں گے۔ اور ان کے خلاف اللہ سے مدد مانگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35062، ترقيم محمد عوامة 33527)