🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. ما قالوا: في العهد يوفى به للمشركين
جن حضرات کے نزدیک مشرکین سے کیا ہوا عہد پورا کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33527 ترقیم الشثری: -- 35062
٣٥٠٦٢ - حدثنا ابو اسامة عن الوليد بن جميع قال: ثنا (ابو الطفيل) (١) قال: ⦗٢٨٨⦘ ثنا حذيفة بن اليمان قال: ما منعني ان اشهد بدرا إلا اني خرجت انا وابي حسيل، قال: فاخذنا كفار قريش فقالوا: إنكم تريدون محمدا؟ فقلنا: ما نريده (و) (٢) ما نريد إلا المدينة، فاخذوا منا عهد الله وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فاتينا رسول الله ﷺ فاخبرناه الخبر فقال:"انصرفا نفي لهم و (استعين) (٣) الله عليهم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [جـ]: (نستعين).
(٤) حسن؛ الوليد بن جميع صدوق، أخرجه مسلم (١٧٨٧)، وأحمد (٢٣٣٥٤).

حضرت ابوالطفیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن الیمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے نہیں روکا تھا مگر اس بات نے کہ میں اور میرے والد حسیل رحمہ اللہ نکلے ہوئے تھے کہ ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔ تم لوگ محمد کے پاس جا رہے ہو۔ تو ہم نے کہا: ہم ان کے پاس نہیں جا رہے، ہمارا تو صرف مدینہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو انہوں نے ہم سے عہد و پیمان لیا کہ ہم مدینہ لوٹ جائیں گے اور محمد 5 کی معیت میں قتال نہیں کریں گے۔ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں واپس لوٹ جاؤ ہم ان سے بھی عہد کی وفا کریں گے۔ اور ان کے خلاف اللہ سے مدد مانگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35062، ترقيم محمد عوامة 33527)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35062 in Urdu