مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
80. ما قالوا: في الفيء لمن هو من الناس؟
جن لوگوں نے مال غنیمت کے بارے میں یوں کہا: کہ وہ لوگوں میں سے کس کے لیے ہو گا؟
ترقیم عوامۃ: 33688 ترقیم الشثری: -- 35227
٣٥٢٢٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: قال عمر: اجتمعوا لهذا الفيء حتى ننظر فيه فإني قرات آيات من كتاب الله استغنيت بها، قال الله: ﴿ما افاء الله على رسوله من اهل القرى فلله وللرسول ولذي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل﴾ إلى قوله ﴿ (إن الله) (١) شديد العقاب﴾، ⦗٣٤٢⦘ والله ما هو لهؤلاء وحدهم، ثم (قرا) (٢) : ﴿للفقراء المهاجرين الذين اخرجوا من ديارهم واموالهم﴾ إلى قوله: ﴿اولئك هم الصادقون﴾، والله ما هو لهؤلاء وحدهم، ثم قرا: ﴿والذين جاءوا من بعدهم﴾ [الحشر: ٧، ٨، ١٠] إلى آخر الآية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (واللَّه).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف هشام بن سعد.
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اس مال فئی کے لیے لوگوں کو جمع کرو یہاں تک کہ میں اس بارے میں غور و فکر کروں بیشک میں نے کتاب اللہ کی چند آیات پڑھی ہیں جنہوں نے مجھے اس معاملہ میں مستغنی کردیا ہے۔ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ: ترجمہ: جو کچھ پلٹا دے اللہ اپنے رسول کی طرف بستیوں کے لوگوں سے سو وہ ہے اللہ کا اور اس کے رسول 5 کا اور رسول 5 کے رشتہ داروں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ نے آیت کے آخر تک تلاوت فرمائی۔ بلاشبہ اللہ بہت سخت ہے سزا دینے میں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ مال صرف ان اکیلوں کا نہیں ہے پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ترجمہ: (نیز وہ مال) ان مفلس مہاجروں کے لیے ہے جو نکال باہر کیے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنی جائیدادوں سے جو فضل تلاش کرتے ہیں اللہ کا اور اس کی خوشنودی … اور مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول 5 کی۔ یہی لوگ سچے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! یہ مال صرف ان لوگوں کے لیے بھی نہیں پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی بھی تلاوت فرمائی: ترجمہ: اور یہ (مال) ان کے لیے بھی ہے جو آئیں گے ان کے بعد۔ آخر آیت تک آپ رضی اللہ عنہ نے تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35227، ترقيم محمد عوامة 33688)
ترقیم عوامۃ: 33689 ترقیم الشثری: -- 35228
٣٥٢٢٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن عن السدي عن عمر بن عبد العزيز قال: وجدت المال قسم بين هذه الثلاثة الاصناف: المهاجرين والانصار والذين جاؤا من بعدهم.
حضرت سدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں نے مال پایا تو ان تین قسم کے لوگوں کے درمیان وہ تقسیم کردیا جائے گا، مہاجرین، انصار، اور جو لوگ ان کے بعد آئیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35228، ترقيم محمد عوامة 33689)
ترقیم عوامۃ: 33690 ترقیم الشثری: -- 35229
٣٥٢٢٩ - حدثنا حميد عن حسن عن السدي عن الحسن مثل ذلك.
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35229، ترقيم محمد عوامة 33690)