مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
105. في الرجل يشهد بالأفراس، لكم (يقسم) منها؟
کوئی شخص کئی گھوڑے لے کر جہاد میں حاضر ہو تو کتنے گھوڑوں کو حصہ دیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 33876 ترقیم الشثری: -- 35417
٣٥٤١٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن يحيى بن سعيد عن الحسن في الرجل يكون في الغزو فيكون معه الافراس: لا يقسم له عند المغنم إلا لفرسين.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کئی گھوڑوں کے ساتھ جہاد میں حاضر ہو تو تقسیم غنیمت کے وقت صرف دو گھوڑوں کو حصہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35417، ترقيم محمد عوامة 33876)
ترقیم عوامۃ: 33877 ترقیم الشثری: -- 35418
٣٥٤١٨ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن يزيد (ابن) (١) جابر عن مكحول قال: لا يسهم لاكثر من فرسين إذا كانا لرجل واحد، وما كان سوى ذلك فهو جنائب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص کے پاس کئی گھوڑے ہوں تو دو گھوڑوں سے زیادہ کو حصہ نہیں دیا جائے گا، ان دو کے علاوہ جو ہیں وہ تو صرف تھکاوٹ کے بعد اس پر سوار ہونے کے لیے احتیاطا رکھے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35418، ترقيم محمد عوامة 33877)
ترقیم عوامۃ: 33878 ترقیم الشثری: -- 35419
٣٥٤١٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان وإسرائيل عن ابي إسحاق قال: شهدنا غزاة مع سعيد بن عثمان (ومعي) (٢) هانئ بن هانئ ومعي فرسان، (ومع هانئ فرسان) (٣) فاسهم لي وللفرسين خمسة اسهم، واسهم لهانئ ⦗٤٠٠⦘ (ولفرسيه) (٤) خمسة اسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب]: (ومع).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [ط، هـ]: (ولفرسه).
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سعید بن عثمان کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، ہمارے ساتھ ھانی بن ھانی تھے، میرے پاس دو گھوڑے اور حضرت ھانی کے پاس بھی دو گھوڑے تھے، میرے اور میرے گھوڑوں کے لیے پانچ حصے دیئے گئے، اور حضرت ھانی کو گھوڑے اور ان کے لیے پانچ حصے دیئے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35419، ترقيم محمد عوامة 33878)
ترقیم عوامۃ: 33879 ترقیم الشثری: -- 35420
٣٥٤٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن هشام عن الحسن قال: لا سهم لاكثر من فرسين، (فإن) (١) كان مع الرجل فرسان اسهم له خمسة اسهم: اربعة لفرسيه وسهم له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فإذا).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو گھوڑوں سے زیادہ کے لیے حصہ نہیں ہے، اگر کسی کے پاس دو گھوڑے ہوں تو اس کو پانچ حصے دیئے جائیں گئے، چار حصے ا س کے گھوڑوں کے لیے اور ایک حصہ اس کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35420، ترقيم محمد عوامة 33879)
ترقیم عوامۃ: 33880 ترقیم الشثری: -- 35421
٣٥٤٢١ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: إن (ادرب) (١) رجل بافراس كان لكل فرس سهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أددت).
حضرت سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص کئی گھوڑے لے کر دشمن کے علاقے میں داخل ہو تو اس کے ہر ہر گھوڑے کے لیے حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35421، ترقيم محمد عوامة 33880)