مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
112. في السرية (تخرج) بغير إذن الإمام (فتغنم)
جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 33912 ترقیم الشثری: -- 35455
٣٥٤٥٥ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن إبراهيم قال: (السرية) (١) ما اصابوا او غنموا، إن شاء الإمام نفلهم وإن شاء خمسة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (للسرية)، وقبلها بياض في: [جـ، س، ك]، وقبل في [ع]: (سرت)، وانظر: سنن سعيد بن منصور ق ١ ج ٢ ص ٣٠٠ (٢٦٨٥)، وتفسير القرطبي ٨/ ٣، والاستذكار ٥/ ٤٣.
حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سریہ اگر جہاد کیلئے نکلے اور اس کے ہاتھ جو بھی (غنیمت) آئے، امام اگر چاہے تو ان کو زائد حصہ دے دے اور اگر چاہے تو پانچواں حصہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35455، ترقيم محمد عوامة 33912)
ترقیم عوامۃ: 33913 ترقیم الشثری: -- 35456
٣٥٤٥٦ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا خرجت سرية بإذن الإمام فغنموا اخذ الإمام الخصم وسائره لهم.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سریہ اگر امام کی اجازت کے بغیر ہی جہاد کیلئے نکل پڑے اور ان کے ہاتھ غنیمت آئے تو امام اس میں سے پانچواں حصہ وصول کرے اور باقی سب ان کے لیے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35456، ترقيم محمد عوامة 33913)
ترقیم عوامۃ: 33914 ترقیم الشثری: -- 35457
٣٥٤٥٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد قال: ذكرت لسعيد بن المسيب قال: غزوت الدرب، فلما وجهنا قافلين بعثوا السرايا بعد ان وجهنا قافلين، فقيل: لكم ما غنمتم إلا الخمس، فقال سعيد بن المسيب: ما كان (الناس) (١) ينفلون إلا من الخمس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (للناس).
حضرت یحییٰ بن سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ: میں نے درب کے علاقے میں جہاد کیا۔ جب ہم وہاں روانہ ہوگئے تو ہمارے بعد کچھ سرایا بھیجے گئے۔ ان سے کہا گیا کہ تمہیں خمس کے علاوہ مال غنیمت ملے گا۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ لوگ خمس سے ہی نفل دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35457، ترقيم محمد عوامة 33914)
ترقیم عوامۃ: 33915 ترقیم الشثری: -- 35458
٣٥٤٥٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"ايما سرية اغارت بغير اذن (اميرها) (١) فهو غلول" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إمامها).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو لشکر بھی امیر کی اجازت کے بغیر حملہ کرے تو وہ خیانت اور دھوکا دینے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35458، ترقيم محمد عوامة 33915)
ترقیم عوامۃ: 33916 ترقیم الشثری: -- 35459
٣٥٤٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور قال: سالت إبراهيم عن الإمام يبعث السرية فتغنم، قال: إن شاء نفلهم إياه كله وإن شاء خمسه.
حضرت منصور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ امام سریہ روانہ کرے اور اس کو غنیمت حاصل ہو؟ فرمایا اگر امام چاہے تو پھر زائد حصہ ان کو دے دے اور اگر چاہے خمس نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35459، ترقيم محمد عوامة 33916)
ترقیم عوامۃ: 33917 ترقیم الشثری: -- 35460
٣٥٤٦٠ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إذا (رحلوا) (١) بإذن الإمام اخذ الخمس، وكان لهم ما بقي، وإذا رحلوا بغير إذن الإمام (فهم) (٢) اسوة الجيش.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (دخلوا).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (فهو).
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لشکر امام کی اجازت کے ساتھ کوچ کرے تو ان کے غنیمت میں سے خمس نکالا جائے گا اور باقی ان کو ملے گا، اور اگر امام کی اجازت کے بغیر کوچ کریں تو وہ جیش کے مثل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35460، ترقيم محمد عوامة 33917)