🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

142. الرجل يدخل بأمان فيقتل
کوئی شخص امان لے کر آئے اور اس کو قتل کر دیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34110 ترقیم الشثری: -- 35666
٣٥٦٦٦ - حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن زياد بن مسلم ان رجلا من اهل (الهند) (١) (قدم) (٢) بامان (٣) (عدن) (٤) فقتله رجل من المسلمين باخيه، فكتب في ذلك إلى عمر بن عبد العزيز، فكتب: ان لا تقتله، وخذ منه الدية، فابعث بها إلى ورثته، وامر به فسجن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خندف الهند).
(٢) في [ب]: (قوم).
(٣) في [هـ]: زيادة (إلى).
(٤) في [س]: (غدر).

حضرت زیاد بن مسلم سے مروی ہے کہ اہل ہند میں سے ایک شخص امان لے کر عدن میں آیا، اس کو ایک مسلمان نے قتل کردیا، اس کے متعلق حضرت عمر بن عبدالعزیز کو لکھا گیا، آپ نے تحریر فرمایا: اس کو قتل مت کرو، اس سے دیت وصول کرو اور وہ دیت مقتول کے ورثاء کو بھیج دو، اور اس قاتل کو قید کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35666، ترقيم محمد عوامة 34110)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34111 ترقیم الشثری: -- 35667
٣٥٦٦٧ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حبيب المعلم عن الحسن ان رجلا من المشركين حج، فلما رجع (صادرا) (١) لقيه رجل من المسلمين فقتله، فامره النبي ﷺ ان (تؤدى) (٢) ديته إلى اهله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حادرا).
(٢) في [ب]: (يودي).
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي.

حضرت حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مشرکین میں سے ایک شخص حج پر گیا، جب وہ واپس لوٹا تو اس کو ایک مسلمان نے قتل کردیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو (قاتل کو) حکم فرمایا کہ اس کے گھر والوں کو دیت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35667، ترقيم محمد عوامة 34111)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34112 ترقیم الشثری: -- 35668
٣٥٦٦٨ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن يوسف بن يعقوب ان رجلا من المشركين قتل رجلا من المسلمين، ثم دخل بامان فقتله اخوه، فقضى عليه عمر بن عبد العزيز بالدية وجعلها عليه في ماله، وحبسه في السجن وبعث بديته إلى ورثته من اهل الحرب.
حضرت یوسف بن یعقوب سے مروی ہے کہ ایک مشرک نے مسلمان کو قتل کردیا، پھر وہ امان لے کر آیا تو اس کو اس مقتول کے بھائی نے قتل کردیا، حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس پر دیت کا فیصلہ فرمایا، اس کے مال پر دیت کو واجب کیا اور اس کو جیل میں قید کروا دیا اور دیت کا مال دارالحرب مقتول کے ورثاء کو بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35668، ترقيم محمد عوامة 34112)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں