🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

150. الخيل وما ذكر فيها من الخير
گھوڑے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34177 ترقیم الشثری: -- 35737
٣٥٧٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد الحميد بن بهرام عن شهر بن حوشب عن اسماء بنت يزيد قالت: قال رسول الله ﷺ:"من ارتبط فرسا في سبيل الله فانفق عليه احتسابا كان شبعه وجوعه، وظمؤه وريه، وروثه وبوله في ميزانه يوم القيامة، ومن ارتبط فرسا رياء وسمعة كان ذلك خسرانا في ميزانه يوم (القيامة) (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (القامة).
(٢) ضعيف؛ لحال شهر، أخرجه أحمد (٢٨٥٩٣)، وعبد بن حميد (١٥٨٣)، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٤٣، والخطيب ١١/ ٥٩.

حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے پھر ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کرے تو اس کا پیٹ بھرنا، اس کا بھوکا پیاسا رہنا، اس کا گوبر اور پیشاب قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا، (نیکیوں کے نامہ اعمال میں) اور جو شخص ریاء اور نمائش کیلئے گھوڑا پالے تو قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں ناکامی کا سبب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35737، ترقيم محمد عوامة 34177)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34178 ترقیم الشثری: -- 35738
٣٥٧٣٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الركين عن ابي عمرو الشيباني عن رجل من الانصار عن النبي ﷺ قال"الخيل ثلاثة: فرس يرتبطه الرجل في سبيل الله (فثمنه) (١) اجر، وركوبه وعاريته اجر، وعلفه اجر، وفرس (يغالق) (٢) عليه الرجل (ويراهن) (٣) عليه فثمنه وزر، وعلفه وزر، وركوبه وزر، وفرس للبطنة فعسى ان يكون سدادا من الفقر إن شاء الله" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قيمته).
(٢) في [ط، هـ]: (يعالق).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (يراهن).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٢٣٠)، وابن أبي شيبة في المسند (٩٩٣)، والحارث (٦٤٩/ بغية).

حضرت ابو عمر الشیبانی رضی اللہ عنہایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑا تین قسم کا ہے، ایک وہ گھوڑا جس کو جہاد کیلئے پالا ہے اس کی قیمت اجر ہے، اس پر سواری کرنا ثواب ہے، اس کا کرایہ ثواب ہے، اس کا چارہ ثواب ہے، دوسرا وہ گھوڑا جو بازی لگانے کیلئے ہے اس کی قیمت بھی بوجھ ہے، اس کا چارہ بھی بوجھ ہے اور اس پر سواری بھی بوجھ ہے، اور تیسرا وہ گھوڑا جو شکم سیری کیلئے ہے، پس قریب ہے کہ وہ اس کو فقر سے محفوظ رکھے گا، اگر اللہ نے چاہا تو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35738، ترقيم محمد عوامة 34178)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34179 ترقیم الشثری: -- 35739
٣٥٧٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن مزاحم بن زفر التيمي عن رجل عن خباب قال: الخيل ثلاثة: فرس لله، وفرس لك، وفرس للشيطان، فاما الفرس الذي لله فالفرس الذي يغزى عليه، واما الفرس الذي لك فالفرس الذي يستبطنه الرجل، واما الفرس الذي للشيطان فما (قومر) (١) عليه وروهن (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (نومي).
(٢) مجهول؛ لإبهام الرجل.

حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ گھوڑا تین طرح کا ہے، ایک وہ جو اللہ کیلئے ہے، دوسرا وہ جو آپ کیلئے (مالک) ہے اور تیسرا وہ جو شیطان کیلئے ہے۔ بہر حال اللہ کیلیے وہ گھوڑا ہے جس پر سوار ہو کر جہاد کیا جائے، اور وہ گھوڑا جو آپ کے لیے ہے وہ گھوڑا ہے جسے آدمی اپنا پیٹ بھرنے کیلئے پالے، اور شیطان کیلئے وہ گھوڑا ہے جس پر جوا اور شرط لگائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35739، ترقيم محمد عوامة 34179)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34180 ترقیم الشثری: -- 35740
٣٥٧٤٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن شعبة (١) بن دينار عن عكرمة ﴿واعدوا لهم ما استطعتم﴾، قال: الحصون قال: ﴿ومن رباط الخيل﴾ [الانفال: ٦٠] ، قال: (الإناث) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (عن عمرو).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (الآيات).

حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { وَأَعِدُّوا لَہُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں اس سے مراد قلعوں کی تعمیر کرنا ہے، اور { مِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ } سے مراد مؤنث گھوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35740، ترقيم محمد عوامة 34180)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34181 ترقیم الشثری: -- 35741
٣٥٧٤١ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا سليمان بن بلال عن سهيل عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ خالد بن مخلد صدوق، أخرجه مسلم (٩٨٧)، وأحمد ٢/ ٢٦٢ (٧٥٥٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35741، ترقيم محمد عوامة 34181)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں