🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

160. الحر يشتريه الرجل
آزاد شخص جو قیدی تھا اس کو کوئی تاجر شخص خرید لے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34209 ترقیم الشثری: -- 35768
٣٥٧٦٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اسر العدو رجلا من المسلمين فاشتراه تاجر سعى للتاجر حتى يؤدي إليه ما اشتراه به، وإذا اسروا مملوكا للمسلمين فاشتراه تاجر ثم وجده مولاه فهو احق به بثمنه، وإذا اشتروا رجلا من اهل الذمة سعى للتاجر حتى يؤدي إليه ثمنه.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے کسی شخص کو اگر دشمن قید کرلے پھر اس کو کوئی تاجر خرید لے تو وہ شخص تاجر کو وہ قیمت ادا کرنے کی کوشش کرے گا جو ادا کر کے اس نے اس کو خریدا ہے، اور اگر وہ مسلمانوں کے غلاموں کو قید کرلیں پھر ان کو کوئی تاجر خرید لے، پھر ان کو ان کا آقا پالے تو وہ قیمت دے کرلینے میں زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ کسی ذمی سے خرید لیں پھر وہ تاجر کو قیمت دے کر آزاد ہونے کی کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35768، ترقيم محمد عوامة 34209)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34210 ترقیم الشثری: -- 35769
٣٥٧٦٩ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الحر يسبيه العدو ثم يشتريه المسلم مثل قوله في النساء.
حضرت عطاء رحمہ اللہ اس آزاد شخص کے متعلق جس کو دشمن قید کرلے پھر اس کو کوئی مسلمان خرید لے تو جو عورتوں کے متعلق ارشاد فرمایا تھا اسی کے مثل فرماتے ہیں اور حضرت عمرو بن دینار بھی اسی طرح فرماتے ہیں یعنی کہ جو قیمت دے کر خریدا گیا ہے وہ قیمت ان کو ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35769، ترقيم محمد عوامة 34210)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35770
٣٥٧٧٠ - وقال عمرو بن دينار مثل ذلك، يعني: يعطيهم انفسهم بالثمن الذي اخذهم به.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35770، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34211 ترقیم الشثری: -- 35771
٣٥٧٧١ - حدثنا غندر عن ابي معاذ عن ابي حريز انه سمع الشعبي يقول: ما كان من اسارى في ايدي التجار فإن الحر لا يباع، فاردد إلى التاجر راس مال.
حضرت شعبی رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ قیدیوں میں جو تاجروں کے پاس ہیں جن کو وہ خرید کر لائیں ہیں تو جو آزاد ہیں ان کو فروخت نہیں کیا جائے گا، تاجر کو اصل قیمت لوٹا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35771، ترقيم محمد عوامة 34211)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں