مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
165. باب السباق والرهان
گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
ترقیم عوامۃ: 34242 ترقیم الشثری: -- 35805
٣٥٨٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن برد عن الزهري قال: كانوا يسبقون على الخيل والركاب وعلى اقدامهم.
حضرت زھری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم گھوڑ سواری، اونٹ سواری اور پیدل چلنے میں مسابقہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35805، ترقيم محمد عوامة 34242)
ترقیم عوامۃ: 34243 ترقیم الشثری: -- 35806
٣٥٨٠٦ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: ثنا عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: ضمر رسول الله صلى الله (عليه وسلم) (١) الخيل، فكان (يرسل) (٢) (التي) (٣) (اضمرت) (٤) من (الحفياء) (٥) إلى ثنية الوداع، والتي لم تضمر من ثنية ⦗٤٩٨⦘ الوداع إلى مسجد بني زريق (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب]: (يضمر).
(٣) في [أ، جـ، هـ]: (الذي).
(٤) في [أ، ب]: (أرسلت).
(٥) في [أ، ب]: (الحقب).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٦٨)، ومسلم (١٨٧٠).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھوڑے کو مسابقہ کیلئے بھوکا رکھا، پھر جن گھوڑوں کو بھوکا رکھا تھا ان کو مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک مسابقہ کروایا اور جن گھوڑوں کو بھوکا نہیں رکھا ان کو ثنیۃ الوداع سے مسجد بنو زریق تک مسابقہ کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35806، ترقيم محمد عوامة 34243)
ترقیم عوامۃ: 34244 ترقیم الشثری: -- 35807
٣٥٨٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سعيد بن (زيد) (١) عن (٢) الزبير ابن خريت عن ابي لبيد قال: ارسلت الخيل والحكم بن ايوب على البصرة قال: فخرجنا ننظر إليها، فقلنا: لو ملنا إلى انس بن مالك، فملنا إليه وهو في قصره بالزاوية، فقلنا له: يا ابا حمزة اكانوا يتراهنون على عهد رسول الله ﷺ؟ قال: نعم، والله لراهن -يعني رسول الله ﷺ على فرس يقال له سبحة، فجاءت سابقة، فهش لذلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يزيد).
(٢) في [أ، ب، جـ]: زيادة (أبي).
(٣) حسن؛ أبو لبيد صدوق، وكذلك سعيد بن زيد، أخرجه أحمد (١٢٦٢٧)، والدارقطني ٤/ ٣٠١، والطحاوي في شرح المشكل (١٨٩٩)، والبيهقي ١٠/ ٢١، والدارمي (٣٤٣٠).
حضرت ابو لبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گھوڑے (دوڑ کے لیے) چھوڑے گئے درآنحالیکہ حضرت حکم بن ایوب بصرہ پر حاکم تھے، ہم باہر نکلے تاکہ ان کو دیکھ سکیں، ہم نے کہا کہ اگر ہم حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک کے پاس جاتے تو اچھا ہوتا پھر آپ کی طر ف گئے وہ مقام زاویہ میں اپنے محل میں تھے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو حمزہ رضی اللہ عنہ! کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں گھوڑوں کی دوڑ میں مسابقہ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا جی ہاں خدا کی قسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھوڑے پر ریس لگائی جس کا نام سبحہ تھا پس وہ سبقت لے گیا تو آپ اس پر خوش ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35807، ترقيم محمد عوامة 34244)
ترقیم عوامۃ: 34245 ترقیم الشثری: -- 35808
٣٥٨٠٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن بكر قال: راى رجلان ظبيا وهما محرمان فتواخيا فيه وتراهنا، فرماه بعصى فكسره، فاتيا عمر وإلى جنبه ابن عوف فقال لعبد الرحمن: ما تقول؟ قال: هذا قمار ولو كان سبقا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ بكر لا يروي عن عمر، أخرجه ابن جرير في التفسير ٧/ ٥٠.
حضرت بکر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ دو شخصوں نے ہرن دیکھا اس حال میں کہ وہ دونوں محرم تھے، ان دونوں نے اس میں مقابلہ کیا اور شرط لگائی، پھر ایک نے اس کو عصا کے ساتھ مارا اور اس کو توڑ دیا، پھر وہ دونوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عوف رضی اللہ عنہ سے پوچھا آپ کی کیا رائے ہے؟ حضرت ابن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ جوا ہے اگر چہ یہ مسابقہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35808، ترقيم محمد عوامة 34245)
ترقیم عوامۃ: 34246 ترقیم الشثری: -- 35809
٣٥٨٠٩ - حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه ان رسول الله ﷺ اجرى الخيل وجعل بينها (سبقا) (١) : اواقي من ورق، واجرى الإبل ولم يذكر السبق (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سبق).
(٢) مرسل، أبو جعفر تابعي.
حضرت جعفر رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑ دوڑ میں مسابقہ جاری فرمایا اور اس میں چند اوقیہ چاندی کا انعام مقرر فرمایا، اور اونٹ کی ریس جاری فرمائی اور (راوی نے) اس میں انعام کا ذکر نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35809، ترقيم محمد عوامة 34246)