🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. قدوم خالد بن الوليد الحيرة وصنيعه
سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کا حیرہ کو فتح کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34417 ترقیم الشثری: -- 35984
٣٥٩٨٤ - حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا مجالد قال: اخبرنا عامر قال: كتب خالد إلى مرازبة فارس وهو بالحيرة ودفعه إلى (بني) (١) بقيلة، قال عامر: وانا قراته عند (بني) (٢) بقيلة: بسم الله الرحمن الرحيم من خالد بن الوليد إلى مرازبة فارس، ⦗١١⦘ سلام على من اتبع الهدى، فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد ( (ا) (٣) حمد الله) (٤) الذي (فض) (٥) خدمتكم وفرق كلمتكم ووهن باسكم وسلب ملككم، فإذا جاءكم كتابي هذا فابعثوا إلي بالرهن، واعتقدوا مني الذمة، واجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا فوالله الذي لا إله إلا هو لاسيرن إليكم بقوم يحبون الموت كحبكم الحياة، والسلام على من اتبع الهدى (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ابن).
(٢) في [هـ]: (ابن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (حمد للَّه).
(٥) في [أ، ب، جـ]: (فيض).
(٦) ضعيف منقطع؛ عامر الشعبي لم يدرك الواقعة، ومجالد بن سعيد ضعيف.

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید حیرہ میں تھے۔ انہوں نے وہاں سے فارس کے سرداروں کے نام خط لکھا، وہ خط انہوں نے بنو بقیلہ کو دیا اور میں نے ان کے پاس پڑھا تھا۔ اس خط میں تحریر تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہارے دلوں کو جدا کردیا اور تمہاری قوت کو کمزور کردیا اور تمہارے مالوں کو چھین لیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو تم میرے پاس جزیہ بھیجو، ہمارے پاس ذمی بن کر رہنا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تمہاری طرف ایک ایسی قوم کو بھیجوں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔ اور ہدایت کی پیروی کرنے والوں پر سلامتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35984، ترقيم محمد عوامة 34417)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34418 ترقیم الشثری: -- 35985
٣٥٩٨٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن ابي زائدة عن خالد بن سلمة القرشي عن عامر الشعبي قال: كتب خالد بن الوليد (زمن الحيرة) (١) إلى مرازبة فارس: ﷽ من خالد بن الوليد إلى مرازية فارس، سلام على من اتبع الهدى، اما بعد فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، الحمد لله الذي (فض) (٢) خدمتكم وفرق جمعكم وخالف بين كلمتكم، فإذا جاءكم كتابي هذا فاعتقدوا مني الذمة، واجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا اتيتكم بقوم يحبون الموت (حبكم) (٣) الحياة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (فنص).
(٣) في [أ، ب]: (كحبكم).
(٤) منقطع، الشعبي لم يرو عن خالد.

حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فارس کے سرداروں کے نام حیرہ سے ایک خط لکھا جس میں تحریر تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہارے دلوں کو جدا کردیا اور تمہاری قوت کو کمزور کردیا اور تمہارے مالوں کو چھین لیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو تم میرے پاس جزیہ بھیجو، ہمارے پاس ذمی بن کر رہنا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تمہاری طرف ایک ایسی قوم کو بھیجوں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35985، ترقيم محمد عوامة 34418)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34419 ترقیم الشثری: -- 35986
٣٥٩٨٦ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا يونس عن ابي السفر قال: لما قدم خالد بن الوليد إلى الحيرة نزل على بني المرازبة قال: فاتي ⦗١٢⦘ بالسم (فاخذه) (١) (فجعله) (٢) في راحته وقال: بسم الله، فاقتحمه، فلم يضره بإذن الله شيئا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (فجعلته).
(٣) منقطع؛ أبو السفر لم يدرك ذلك، أخرجه أبو يعلى (٧١٨٦)، وابن عساكر ١٦/ ٢٥١، والبيهقي في دلائل النبوة ٧/ ١٠٦، وأحمد في فضائل الصحابة (١٤٧٨).

حضرت ابو سفر فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حیرہ آئے اور بنو مرازبہ کے پاس ٹھہرے تو وہاں ان کے پاس زہر لایا گیا اور اسے اپنی ہتھیلی پر رکھا اور پھر اللہ کا نام لے کر اسے پی لیا۔ لیکن وہ زہر اللہ کے حکم سے انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچا سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35986، ترقيم محمد عوامة 34419)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34420 ترقیم الشثری: -- 35987
٣٥٩٨٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي قال: ثنا حسن بن صالح عن الاسود بن قيس عن ابيه قال: صالحنا اهل الحيرة على الف درهم (ورحل) (١) ، قال: قلت: يا ابة، ما كنتم تصنعون (بالرحل) (٢) ؟ قال: لم يكن لصاحب لنا رحل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ورجل).
(٢) في [أ، ب]: (بالرجل).
(٣) حسن؛ قيس صدوق.

حضرت اسود بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے حیرہ والوں سے ایک ہزار درہم اور ایک کجاوے کے بدلے صلح کی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابا جان! آپ لوگ کجاو وں کا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمارے کسی ساتھی کے پاس کجاوہ نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35987، ترقيم محمد عوامة 34420)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34421 ترقیم الشثری: -- 35988
٣٥٩٨٨ - حدثنا (هشيم عن) (١) حصين قال: لما قدم خالد بن الوليد هاهنا إذ هو بمشيخة لاهل فارس عليهم رجل يقال له هزارمرد، فذكروا من عظيم (خلقه) (٢) وشجاعته، قال: فقتله خالد بن الوليد، ثم دعا بغدائه فتغدى وهو متكئ على (جيفته) (٣) - (يعني جسده) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن هشام).
(٢) في [ط، هـ]: (عمله)، وفي (أ): (عقله).
(٣) في [أ، ب]: (جسده)، وفي [جـ]: (جنبه)، وفي [هـ]: (جثته).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) منقطع؛ حصين لم يدرك ذلك.

حضرت حصین فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فارس کو فتح کرنے کے لئے آئے تو معلوم ہوا کہ یہاں ایک آدمی ہے جس کا نام ہزار مرد ہے۔ اس کے بارے میں لوگوں نے بتایا کہ وہ بہت بہادر اور توانا ہے۔ حضرت خالد نے اسے قتل کیا اور پھر اس کا کھانا منگوا کر اس کی لاش کے پاس بیٹھ کرکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35988، ترقيم محمد عوامة 34421)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34422 ترقیم الشثری: -- 35989
٣٥٩٨٩ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن عاصم عن ابي وائل ان خالد بن الوليد كتب: ⦗١٣⦘ ﷽ من خالد بن الوليد إلى رستم (ومهران) (١) وملا (فارس) (٢) ، سلام على من اتبع الهدى، فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد فإني اعرض عليكم الإسلام، فإن اقررتم به فلكم ما لاهل الإسلام، وعليكم ما على اهل الإسلام، وإن ابيتم فإني اعرض عليكم الجزية، فإن اقررتم بالجزية فلكم ما لاهل الجزية، وعليكم ما على اهل الجزية، (وإن) (٣) ابيتم فإن عندي رجالا (تحب) (٤) القتال كما تحب فارس الخمر (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مهرام).
(٢) في [أ، ب]: (فاس).
(٣) في [أ، ب]: (فإن).
(٤) في [هـ]: (يحبون).
(٥) صحيح.

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے خط میں لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے رستم، مہران اور فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کی اتباع کرنے والوں پر سلامتی ہو۔ میں تمہارے سامنے اس اللہ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ حمد وصلوۃ کے بعد! میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر تم اسلام قبول کرلو تو تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو اہل اسلام کے لئے ہے اور تم پر وہ سب باتیں لازم ہوں گی جو مسلمانوں پر لازم ہیں۔ اگر تم اسلام قبول کرنے سے انکار کرو تو میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ تم جزیہ ادا کرو، اگر تم جزیہ ادا کرنے لگو تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو جزیہ ادا کرنے والوں کو ملتی ہے اور تم پر ہر وہ چیز لازم ہوگی جو جزیہ ادا کرنے والوں پر لازم ہوتی ہے۔ اور اگر تم انکار کردو تو میرے پاس ایسے مرد ہیں جو قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارس والے شراب کو پسند کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35989، ترقيم محمد عوامة 34422)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34423 ترقیم الشثری: -- 35990
٣٥٩٩٠ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد يحدث بالحيرة (عن) (١) يوم مؤتة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو حیرہ میں غزوہ موتہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35990، ترقيم محمد عوامة 34423)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں