🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. كلام معاذ بن جبل ﵁
سیدنا معاذ بن جبل کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35839 ترقیم الشثری: -- 37421
٣٧٤٢١ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن عدي عن الصنابحي عن معاذ قال: لا تزول قدما العبد يوم القيامة حتى (يسال) (١) عن اربع ⦗٣٨٨⦘ خصال: عن جسده فيما ابلاه (٢) ، وعن عمره فيما افناه، و (عن) (٣) ماله من اين اكتسبه وفيما انفقه، وعن علمه كيف عمل فيه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تسأل).
(٢) كذا في النسخ.
(٣) في [جـ، س]: (من).
(٤) ضعيف؛ ليث ضعيف، أخرجه الدارمي (٥٣٩)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ٢/ ٣ (١٢٠٨) والبزار (٢٦٤١)، وورد مرفوعًا، أخرجه البزار (٢٦٤٠)، والطبراني ٢٠/ (١١١)، وتمام (١٤٨٠)، والبيهقي في المدخل (٤٩٣)، والخطيب في الجامع ١/ ٨٨ (٢٨)، واقتضاء العلم العمل (٢).

حضرت معاذ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: قیامت کے دن بندے کے قدم اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ چار چیزوں کے بارے میں سوال کیا جائے۔ جسم کے بارے میں کہ کس بات میں پرانا کیا اور عمر کے بارے میں کہ کس چیز میں فنا کیا اور مال کے بارے میں کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور علم کے بارے میں کہ اس پر کتنا عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37421، ترقيم محمد عوامة 35839)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35840 ترقیم الشثری: -- 37422
٣٧٤٢٢ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد قال: جاء رجل (١) معه اصحابه يسلمون عليه ويودعونه ويوصونه، فقال له معاذ: إني موصيك بامرين إن حفظتهما حفظت ما قال لك اصحابك: إنه لا غنى بك عن نصيبك من (الدنيا) (٢) وانت إلى نصيبك من الآخرة احوج، فآثر نصيبك من الآخرة على نصيبك من (الدنيا) (٣) ، فإنه ياتي بك او يمر بك على نصيبك من الدنيا (فيتنظمه) (٤) لك انتظاما، فيزول معك اينما زلت (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (معاذ بن جبل).
(٢) في [أ]: (الدني).
(٣) في [أ]: (الدني).
(٤) في [س]: (فينتظم)، وفي [أ، ب]: (فينتضمه).
(٥) منقطع، ابن سيرين لم يدرك معاذًا، أخرجه الطبراني ٢٠/ (٤٩)، وأبو نعيم ١/ ٢٣٤، وابن الجوزي في القصاص (ص ٦٩)، وورد من طرق أخرى، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٣٠٠)، وإسحاق كما في المطالب (٣٢٧٥)، وابن عساكر ٥٨/ ٤٣٧، والبيهقي في الشعب (١٠٦٣١)، وهناد (٥٢٠).

حضرت محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے دوستوں کے ہمراہ حضرت معاذ بن جبل کے پاس آیا۔ انہوں نے حضرت معاذ کو سلام کیا پھر الوداع کہا اور وصیت کی درخواست کی تو حضرت معاذ نے ان کو کہا میں تمہیں دو چیزوں کی وصیت کرتا ہوں۔ اگر تم نے ان کی حفاظت کی تو تمہاری حفاظت ہوگی۔ ایک یہ بات کہ دنیا کے حصہ سے غنی نہیں ہو اور تم اپنے آخرت کے حصہ کے زیادہ محتاج ہو پس تم اپنی آخرت کے حصہ کو اپنے دنیا کے حصہ پر ترجیح دو۔ کیونکہ تمہاری دنیا کا حصہ تم پر سے گزرے گا یا تمہارے پاس آئے اور وہ تمہیں شامل ہوجائے گا اور جہاں تم اترو گے وہاں وہ تمہارے ساتھ اترے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37422، ترقيم محمد عوامة 35840)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35841 ترقیم الشثری: -- 37423
٣٧٤٢٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن قطبة عن الاعمش (عن شمر) (١) عن شهر بن حوشب قال: اخذت معاذ قرحة في حلقه فقال: اخنقني خنقك، ⦗٣٨٩⦘ فوعزتك إني لاحبك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) منقطع؛ شهر لم يدرك معاذًا، أخرجه ابن سعد ٣/ ٥٨٩، والبزار (٢٦٧١)، وابن أبي الدنيا في المحتضرين (١٢٨)، والخطابي في الثبات (ص ١١٨)، وابن عساكر ٥٨/ ٤٥٢، وأبو نعيم ١/ ٢٤٠.

حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ کو ان کے حلق میں ایک دانہ نکل آیا تو انہوں نے فرمایا: تم میرا گلا دبا دو۔ تیری عزت کی قسم! مجھے آپ سے محبت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37423، ترقيم محمد عوامة 35841)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35842 ترقیم الشثری: -- 37424
٣٧٤٢٤ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة قال: (قال) (١) (معاذ) (٢) : صل ونم وصم وافطر واكتسب ولا تاثم ولا تموتن إلا وانت مسلم، وإياك ودعوات -او دعوة- مظلوم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ع]: (معاد).
(٣) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٣٣، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد (ص ١٨٠).

حضرت عبداللہ بن سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے فرمایا: نماز پڑھو اور سو جاؤ۔ روزہ رکھو اور افطار کرو۔ کمائی کرو لیکن گناہ نہ کرو۔ اور تم مرو اس حال میں کہ تم مسلمان ہو اور تم بدعاؤں سے بچو … یا فرمایا … مظلوم کی بددعا سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37424، ترقيم محمد عوامة 35842)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35843 ترقیم الشثری: -- 37425
٣٧٤٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن جامع بن شداد عن الاسور ابن هلال المحاربي قال: قال (١) معاذ بن جبل: اجلس بنا (نؤمن) (٢) ساعة - (يعني) (٣) نذكر الله. (٤)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: زيادة (لي).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ع]: (حتى).
(٤) صحيح؛ أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في الزهد (٧٩٦)، واللالكائي ٥/ ٩٤٣ (١٧٠٦).

حضرت اسود بن ہلال سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل نے مجھے کہا: تم ہمارے ساتھ بیٹھو ہم ایک گھڑی اللہ کا ذکر کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37425، ترقيم محمد عوامة 35843)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں