🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. كلام عبادة بن الصامت ﵁
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35956 ترقیم الشثری: -- 37540
٣٧٥٤٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (شمر) (١) بن عطية عن شهر بن حوشب عن عبادة بن الصامت قال: إذا كان يوم القيامة قال الله: ميزوا ما كان لي من (الدنيا) (٢) والقوا (سائرها) (٣) في النار (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سمر).
(٢) في [أ]: (الدني).
(٣) في [أ، ب، س]: (سايرها).
(٤) منقطع؛ شهر لم يدرك عبادة، وأخرجه هناد (٨٥٨)، وابن الأعرابي في الزهد (٦٩)، وابن المبارك (٥٤٤)، والبيهقي في الشعب (٦٨٤٨)، وابن أبي الدنيا في ذم الدنيا (٦)، والثعلبي في التفسير ٧/ ٢٦٧.

حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو ارشادِ خداوندی ہوگا۔ دنیا میں سے جو کچھ میرے لیے تھا اس کو جدا کرلو اور باقی دنیا کو جہنم میں ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37540، ترقيم محمد عوامة 35956)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35957 ترقیم الشثری: -- 37541
٣٧٥٤١ - حدثنا (يعلى) (١) بن عبيد عن الاعمش عن عمارة (٢) بن حمزة شهر بن حوشب قال: جاء رجل إلى عبادة بن الصامت فقال: رجل يصلي يبتغي وجه الله ويحب ان يحمد، قال: ليس بشيء، إن الله (٣) يقول: انا خير شريك، فمن كان له معي شريك فهو (له) (٤) كله لا حاجة لي فيه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يحيى).
(٢) انظر: ترجمته في تاريخ بغداد ١٢/ ٢٨٠، وعند ابن جرير سماه: (حمزة أبو عمارة)، وانظر: تفسير ابن كثير ٣/ ١٠٩.
(٣) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٤) سقط من: [س].
(٥) منقطع، شهر لا يروي عن عبادة، وأخرجه ابن جرير ١٦/ ٤٠، وابن أبي حاتم في العلل ٢/ ١٢٠، وهناد (٨٥١).

حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا: ایک آدمی اللہ کی رضا کے لیے نماز پڑھتا ہے اور اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ عمل کچھ (کام کا) نہیں۔ ارشاد خداوندی ہے: میں بہتر شریک ہوں۔ پس جس آدمی کی میرے ساتھ شرکت ہو تو وہ چیز ساری اسی کی ہے۔ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37541، ترقيم محمد عوامة 35957)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35958 ترقیم الشثری: -- 37542
٣٧٥٤٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ميمون بن ابي شبيب يحدث عن عبادة بن الصامت قال: اتمنى لحبيبي ان يقل ماله ⦗٤٢٨⦘ (ويعجل) (١) موته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ويعمر).
(٢) منقطع؛ لم يثبت سماع ميمون من عبادة، وقد عرف عنه الإرسال.

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اپنے دوست کے لیے اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اس کا مال کم ہو یا اس کی موت جلدی آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37542، ترقيم محمد عوامة 35958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں