🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. (سعيد بن جبير)
حضرت سعید بن جبیر کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36490 ترقیم الشثری: -- 38078
٣٨٠٧٨ - [حدثنا محمد بن فضيل عن ابي سنان عن سعيد بن جبير قال: التوكل على الله جماع الايمان] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [ط].
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ پر توکل کرنا ایمان کی بنیاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38078، ترقيم محمد عوامة 36490)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36491 ترقیم الشثری: -- 38079
٣٨٠٧٩ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن ابي سنان عن سعيد بن جبير انه كان يقول: اللهم إني اسالك صدق التوكل عليك، وحسن (الظن) (١) بك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (النظر).
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اے اللہ! میں تجھ سے تجھ پر سچے بھروسے کی صفت کا سوال کرتا ہوں اور تیرے ساتھ سچا گمان کرنے کا سوال کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38079، ترقيم محمد عوامة 36491)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36492 ترقیم الشثری: -- 38080
٣٨٠٨٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن (بكير) (١) بن عتيق قال: سقيت سعيد بن جبير شربة من عسل في قدح فشربها، ثم قال: والله لاسالن عن هذا؟ فقلت: لمه؟ فقال: شربته وانا استلذه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بكر).
حضرت بکیر بن عتیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو ایک پیالے میں شہد کا ایک گھونٹ پلایا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ خدا کی قسم! مجھ سے اس کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا۔ میں نے کہا وہ کیوں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو پیا ہے اور اس سے لذت اٹھائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38080، ترقيم محمد عوامة 36492)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36493 ترقیم الشثری: -- 38081
٣٨٠٨١ - حدثنا وكيع عن عمر بن ذر قال: قرات كتاب سعيد بن جبير إلى ابي: يا ابا عمر كل يوم يعيش فيه المسلم فهو غنيمة.
حضرت عمر بن ذر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کا وہ خط پڑھا جو انہوں نے میرے والد کی طرف لکھا، اس میں مکتوب تھا کہ ہر وہ دن جس میں مسلمان زندہ رہے وہ اس کے لئے غنیمت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38081، ترقيم محمد عوامة 36493)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36494 ترقیم الشثری: -- 38082
٣٨٠٨٢ - حدثنا يحيى بن يمان عن اشعث عن جعفر عن ابن جبير: ﴿بل مكر الليل والنهار﴾ [سبا: ٣٣] قال: (مر) (١) الليل والنهار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (من).
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { بَلْ مَکْرُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دن اور رات کا گذرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38082، ترقيم محمد عوامة 36494)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36495 ترقیم الشثری: -- 38083
٣٨٠٨٣ - حدثنا (يحيى) (١) بن يمان عن اشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: ذاكر الله في الغافلين كحامي المحتسبين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ غفلت والوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا ایسے ہے جیسے قیدیوں کی حفاظت کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38083، ترقيم محمد عوامة 36495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36496 ترقیم الشثری: -- 38084
٣٨٠٨٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن اشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير: ﴿وما هو بالهزل﴾ [الطارق: ١٤] ، قال: وما هو باللعب.
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَمَا ہُوَ بِالْہَزْلِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد لعب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38084، ترقيم محمد عوامة 36496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36497 ترقیم الشثری: -- 38085
٣٨٠٨٥ - حدثنا ابن يمان عن سفيان عن سلمة عن سعيد بن جبير: ﴿فسحقا لاصحاب السعير﴾ [الملك: ١١] ، قال: واد في جهنم.
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { فَسُحْقًا لأَصْحَابِ السَّعِیرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جہنم کی ایک وادی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38085، ترقيم محمد عوامة 36497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36498 ترقیم الشثری: -- 38086
٣٨٠٨٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن مالك بن مغول عن الربيع بن ابي راشد عن سعيد بن جبير: ﴿ياعبادي (الذين آمنوا) (١) إن ارضي واسعة﴾ [العنكبوت: ٥٦] ، قال: من امر بمعصية (فليهرب) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ع].
(٢) في [جـ]: (فلهرب).

حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { یَا عِبَادِی الَّذِینَ آمَنُوا إنَّ أَرْضِی وَاسِعَۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہ کی زمین بہت وسیع ہے، جیسے معصیت کا حکم دیا جائے وہ بھاگ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38086، ترقيم محمد عوامة 36498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36499 ترقیم الشثری: -- 38087
٣٨٠٨٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الاصبغ بن زيد عن القاسم بن ابي ايوب ان سعيد بن جبير (ردد) (١) هذه الآية: ﴿واتقوا يوما ترجعون فيه إلى الله﴾ [البقرة: ٢٨١] ، بضعا وعشرين مرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (در).
حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے قرآن مجید کی آیت { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ } کو بیس سے زیادہ مرتبہ دہرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38087، ترقيم محمد عوامة 36499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں