🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

70. أبو العالية ﵀
حضرت ابو عالیہ کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36529 ترقیم الشثری: -- 38117
٣٨١١٧ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن ابي العالية: ﴿كانوا قليلا من الليل (ما يهجعون) (١) ﴾ [الذاريات: ١٧] ، (قال: قليلا) (٢) ما ينامون ليلة حتى الصباح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [أ]: زيادة (من الليل)، وسقط من: [ب].

حضرت ابو عالیہ قرآن مجید کی آیت { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ رات کو صبح تک بہت کم سوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38117، ترقيم محمد عوامة 36529)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36530 ترقیم الشثری: -- 38118
٣٨١١٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن عاصم عن ابي العالية: ﴿لا يمسه إلا المطهرون﴾ [الواقعة: ٧٩] ، (قال) (١) : ليس انتم، انتم اصحاب الذنوب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت ابو عالیہ قرآن مجید کی آیت { لاَ یَمَسُّہُ إِلاَّ الْمُطَہَّرُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تم نہیں تم تو گناہ والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38118، ترقيم محمد عوامة 36530)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36531 ترقیم الشثری: -- 38119
٣٨١١٩ - حدثنا عباد عن عوف عن ابي المنهال ان ابا العالية راى رجلا يتوضا فلما فرغ قال: اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين، فقال: إن الطهور (بالماء) (١) (حسن) (٢) ، ولكنهم المطهرون من الذنوب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (من الماء).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (نجس).

حضرت ابو عالیہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو کررہا تھا، جب وہ وضو کرچکا تو اس نے کہا کہ اے اللہ مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا اور مجھے پاک ہونے والوں میں سے بنا۔ یہ سن کر حضرت ابو عالیہ نے فرمایا کہ پانی کے ذریعے پاکی حاصل کرنا اچھی بات ہے لیکن اصل بات گناہوں سے پاک ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38119، ترقيم محمد عوامة 36531)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36532 ترقیم الشثری: -- 38120
٣٨١٢٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن التيمي عن رجل عن ابي العالية انه كان إذا ⦗١٦⦘ اراد ان يختم القرآن آخر النهار (اخره) (١) إلى ان يمسي، وإذا اراد ان يختمه آخر الليل اخره إلى ان يصبح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أخر).
حضرت ابو عالیہ کا معمول تھا کہ جب کبھی وہ دن کے آخری حصے میں قرآن مجید ختم کرنا چاہتے تو اسے شام تک مؤخر فرماتے اور اگر کبھی رات کے آخری حصے میں قرآن مجید ختم کرنے لگتے تو اسے صبح تک مؤخر فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38120، ترقيم محمد عوامة 36532)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36533 ترقیم الشثری: -- 38121
٣٨١٢١ - حدثنا ابو معاوية عن ليث عن عثمان عن ابي العالية قال: قال لي اصحاب محمد: لا تعمل لغير الله، فيكلك الله إلى من عملت له (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم
حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے فرمایا کہ اللہ کے غیر کے لئے عمل نہ کرو ورنہ اللہ تمہیں اسی کے حوالے کردے گا جس کے لئے تم نے عمل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38121، ترقيم محمد عوامة 36533)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36534 ترقیم الشثری: -- 38122
٣٨١٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان قال: سمعت شيخا يقال له: زفر يذكر عن قيس بن (حبتر) (١) قال: الصعقة من الشيطان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (حبير).
حضرت قیس بن حبتر فرماتے ہیں کہ صعقہ شیطان کی طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38122، ترقيم محمد عوامة 36534)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36535 ترقیم الشثری: -- 38123
٣٨١٢٣ - حدثنا حسين بن علي عن موسى الجهني عن بعض اصحابه قال: (ما) (١) اتت على عبد ليلة قط إلا قالت: ابن آدم احدث في خيرا، فإني لن اعود (عليك) (٢) ابدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [هـ]: (إليك).

حضرت موسیٰ جہنی نقل کرتے ہیں کہ ہر آنے والی رات یہ اعلان کرتی ہے کہ اے ابن آدم! مجھ میں خیر کا کام انجام دے دے کیونکہ میں دوبارہ کبھی تیرے پاس لوٹ کر نہیں آؤں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38123، ترقيم محمد عوامة 36535)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں