مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
37. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يتزوجها على أقل من عشرة دراهم
حق مہر کی کم از کم مقدار دس درہم ہے
ترقیم عوامۃ: 37327 ترقیم الشثری: -- 38927
٣٨٩٢٧ - حدثنا هشيم عن عبد العزيز بن (صهيب) (١) عن انس بن مالك ان النبي ﷺ اعتق صفية وتزوجها، قال: فقيل له: ما (اصدقها؟) (٢) قال:"اصدقها نفسها"، جعل عتقها صداقها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (صهب).
(٢) في [أ، ب]: (صداقها).
(٣) صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند ابن الجوزي في التحقيق (١٧٣٩)، وأخرجه البخاري (٥١٦٩)، ومسلم (١٣٦٥).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت صفیہ کو آزاد کیا اور پھر ان سے شادی کرلی۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ سے پوچھا گیا کہ آپ نے ان کو کیا مہر دیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ انہیں ان کی جان مہر میں دی تھی، یعنی ان کی آزادی کو حق مہر بنا لیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38927، ترقيم محمد عوامة 37327)
ترقیم عوامۃ: 37328 ترقیم الشثری: -- 38928
٣٨٩٢٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر بن محمد عن ابيه قال: قال علي: إن شاء اعتق (الرجل) (١) ام ولده وجعل عتقها مهرها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الرجال).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر آ دمی چاہے تو اپنی اُمّ ولد کو آزاد کر دے اور اس کی آزادی کو اس کا مہر شمار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38928، ترقيم محمد عوامة 37328)
ترقیم عوامۃ: 37329 ترقیم الشثری: -- 38929
٣٨٩٢٩ - حدثنا ابو اسامة عن يحيى بن سعيد قال: قال سعيد بن المسيب: من اعتق وليدته او ام ولده وجعل ذلك لها صداقا، رايت ذلك (جائزا) (١) له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (جائز).
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو آدمی اپنی لونڈی یا اُمّ ولد کو آزاد کر دے اور اسی آزادی کو اس کے لئے مہر بنا دے تو میں یہ کام اس کے لیے جائز سمجھتا ہوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ نکاح (آزاد کردہ لونڈی کا) بھی مہر کے ساتھ جائز ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38929، ترقيم محمد عوامة 37329)