مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
38. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجوز إلا (بمهر)
کیا آزادی مہر بن سکتی ہے؟
ترقیم عوامۃ: 37330 ترقیم الشثری: -- 38930
٣٨٩٣٠ - حدثنا هشيم اخبرنا يعلى بن عطاء قال: حدثني (جابر) (١) بن الاسود عن ابيه قال: شهدت مع النبي ﷺ حجته، قال: فصليت معه صلاة الصبح في مسجد الخيف، فلما قضى صلاته وانحرف إذا هو برجلين في آخر القوم لم يصليا معه، فقال: علي بهما، فاتي بهما ترعد فرائصهما فقال:"ما منعكما ان تصليا معنا؟" قالا: (يا رسول) (٢) الله (كنا) (٣) قد صلينا في رحالنا، قال:"فلا تفعلا، إذا صليتما في رحالكما ثم اتيتما مسجد (جماعة) (٤) فصليا معهم فإنها لكما نافلة" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (عامر)، وهو جابر بن يزيد بن الأسود.
(٢) في [ج)]: (برسول).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ب].
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٧٤)، والترمذي (٢١٩)، والنسائي ٢/ ١١٢، وابن خزيمة (١٢٧٩)، وأبو داود (٦١٤)، وابن حبان (١٥٦٥)، وعبد الرزاق (٣٩٦٤)، والحاكم ١/ ٤١٤، والدارمي (١٣١٧)، والطيالسي (١٥٦٤)، والطحاوي ١/ ٣٦٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٦٢)، والطبراني ١٢/ (٦١٤)، والدارقطني ١/ ٤١٣، والبيهقي ٢/ ٣٠١، وابن قانع ٣/ ٢٢٢.
حضرت جابر بن اسود اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کے حج میں شریک ہوا۔ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز مسجدِ خف میں پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز پڑھ چکے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رُخ مبارک موڑا تو لوگوں کے اخیر میں دو آدمی بیٹھے تھے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں میرے پا س لاؤ۔ پس ان دونوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا ا س حال میں کہ ان پر کپکپی طاری تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تم لوگوں کو ہمارے ساتھ نماز ادا کرنے سے کس چیز نے روکے رکھا؟ انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آئندہ ایسا مت کرو۔ جب تم اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو پھر تم مسجد کی طرف آؤ۔ تو تم لوگوں کے ساتھ (جماعت میں) نماز پڑھو۔ کیونکہ یہ تمہارے لئے نفل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38930، ترقيم محمد عوامة 37330)
ترقیم عوامۃ: 37331 ترقیم الشثری: -- 38931
٣٨٩٣١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زيد بن اسلم عن (بسر) (١) او بشر بن محجن (الدئلي) (٢) عن ابيه عن النبي ﷺ بنحوه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (شبر)، وفي [هـ]: (يسر).
(٢) في [س]: (الديلي).
(٣) مجهول؛ بسر بن محجن مجهول على الصحيح، وأخرجه أحمد ٤/ ٣٣٨ (١٨٩٩٩)، والنسائي (٩٣٠)، وابن حبان (٢٤٠٥)، والحاكم ١/ ٢٤٤، ومالك (٢٩٦)، والشافعي في المسند (٢١٤)، وعبد الرزاق (٣٩٣٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٩٥٨)، والطبراني ٢٠/ (٦٩٦)، والدارقطني ١/ ٤١٥، والبخاري في التاريخ ٤/ ٨، وابن قانع ٣/ ٦٨، وابن شاهين في ناسخ الحديث (٩٤)، والمزي ٢٧/ ٢٧٠.
حضرت بشر یا بُسر بن محجن اپنے والد سے ایسی ہی مذکورہ بالا روایت نقل کرتے ہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: فجر کی نماز کا (امام کے ساتھ) اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38931، ترقيم محمد عوامة 37331)