🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا صلى ركعة من الفجر ثم طلعت الشمس لم يجزئه
دوران نماز طلوع آفتاب ہو جانے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37335 ترقیم الشثری: -- 38935
٣٨٩٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حميد عن ابي هريرة قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: هلكت، قال:"وما اهلكك؟" قال: وقعت على امراتي في رمضان، قال:"اعتق رقبة"، قال: لا اجد، قال:"صم شهرين"، قال: لا ⦗٢٤٦⦘ استطيع، قال:"اطعم ستين مسكينا"، قال: لا اجد، قال:"اجلس"، فجلس، فبينما هو كذلك إذ اتي بعرق فيه تمر، قال له النبي ﷺ:"اذهب فتصدق به"، قال: والذي بعثك بالحق ما بين لابتي المدينة اهل بيت افقر إليه منا، فضحك حتى بدت انيابه، ثم قال:"انطلق، فاطعمه عيالك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٠٩)، ومسلم (١١١١).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں تو ہلاک ہوگیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے ہلاک کردیا ہے؟ اس آدمی نے کہا۔ میں نے ماہ رمضان میں (روزہ کی حالت میں) اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرلی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک غلام کو (بطور کفارہ) آ زاد کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا: میرے پاس تو غلام نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم دو مہینے کے روزے رکھو۔ اس آدمی نے کیا۔ مجھے اس کی استطاعت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ مجھ سے یہ بھی نہیں ہوسکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پس وہ آدمی بیٹھ گیا۔ وہ آدمی بیٹھا ہی ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا اس میں کھجوریں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بیٹھے ہوئے آدمی سے فرمایا۔ یہ لے جاؤ اور اس کو صدقہ کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا: مدینہ کی دھرتی پر ہم سے زیادہ فقیر اور محتاج کوئی گھرانہ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ سن کر) ہنس دیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف والے دانت ظاہر ہوگئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جاؤ چلے جاؤ۔ اور یہ اپنے اہل خانہ کو کھلا دو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اپنے عیال کو یہ (صدقہ) کھلانا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38935، ترقيم محمد عوامة 37335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں