مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
44. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يخرجون من (الغد)
دوسرے دن عید کی نماز پڑھنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37337 ترقیم الشثری: -- 38937
٣٨٩٣٧ - حدثنا وكيع حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن زياد عن ابي هريرة قال: (قال) (١) النبي ﷺ:"من اشترى مصراة فهو فيها بالخيار، إن شاء ردها ورد معها صاعا من تمر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٥٠)، ومسلم (١٥٢٤).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جس آدمی نے مُصرّاۃ (وہ جانور جس کا مالک اس کادودھ دوہنا اس نیت سے بند کر دے کہ اس کے تھنوں میں دودھ بھرا ہوا دیکھ کر مشتری زیادہ ثمن دے گا) کو خریدا۔ اس کو اس بیع میں اختیار ہے اگر چاہے تو اس مُصّراۃ کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجوروں کا بھی واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38937، ترقيم محمد عوامة 37337)
ترقیم عوامۃ: 37338 ترقیم الشثری: -- 38938
٣٨٩٣٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن رجل من اصحاب النبي ﷺ (قال) (١) :"من اشترى مصراة فهو فيها بخير النظرين، إن ردها رد معها (صاعا من طعام او صاعا من تمر) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ]: تقديم وتأخير.
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٨١٩)، وأبو داود (٢٣٧٤)، والطحاوي ٤/ ١١، والبيهقي ٤/ ٢٦٣.
حضرت عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ، ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مصراۃ کو خرید لے تو اس کو دو چیزوں کا اختیار ہے اگر اس کو واپس کرنا چاہتا ہے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع گندم کا واپس کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول اس کے برخلاف ذکر کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38938، ترقيم محمد عوامة 37338)