🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يكلم الإمام (أحدا) في خطبته
خطبہ کے دوران امام کا گفتگو کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37582 ترقیم الشثری: -- 39186
٣٩١٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام بن إسحاق (بن) (١) عبد الله بن كنانة عن ابيه قال، ارسلني امير من الامراء إلى ابن عباس اساله عن الاستسقاء، فقال ابن عباس: ما منعه ان يسالني؟ خرج النبي ﷺ متواضعا متبذلا متخشعا متضرعا مترسلا، (فصلى) (٢) ركعتين كما يصلي في العيد، ولم يخطب (خطبكم) (٣) (هذه) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (عن).
(٢) في [ب]: (وصلى).
(٣) في [جـ]: (خطبتكم).
(٤) في [ب]: (وهنا).
(٥) حسن؛ هشام بن إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (٣٣٣١)، وأبو داود (١١٦٥)، والترمذي (٥٥٩)، والنسائي ٣/ ١٥٦، وابن ماجه (١٢٦٦)، وابن خزيمة (١٤٠٥)، والدارقطني ٢/ ٦٨، والحاكم ١/ ٣٢٦، والبيهقي ٣/ ٣٤٤، والطحاوي ١/ ٣٢٤، وابن حبان (٢٨٦٢)، والطبراني (١٠٨١٨).

حضرت ہشام بن اسحق بن عبد اللہ بن کنانہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے گورنروں میں سے ایک گورنر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس استسقاء سے متعلق سوال کرنے کے لئے بھیجا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: امیر کو مجھ سے سوال کرنے سے کس چیز نے روکا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تواضع، مسکنت، خشوع، عاجزی، اور ترسل (آہستہ چلنا) کی حالت میں نکلے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کی نماز کی طرح سے دو رکعات پڑھیں اور تمہارے اس خطبہ کی طرح خطبہ ارشاد نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39186، ترقيم محمد عوامة 37582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37583 ترقیم الشثری: -- 39187
٣٩١٨٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق قال: خرجنا مع عبد الله بن يزيد الانصاري نستسقي فصلى ركعتين وخلفه زيد بن ارقم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن یزید کے ہمراہ استسقاء کے لئے نکلے۔ انہوں نے دو رکعات پڑھائی اور ان کے پیچھے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ (بھی) تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39187، ترقيم محمد عوامة 37583)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37584 ترقیم الشثری: -- 39188
٣٩١٨٨ - حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن هلال انه شهد عمر بن عبد العزيز في الاستسقاء بدا الصلاة قبل الخطبة، قال: واستسقى (فحول) (١) رداءه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وصول).
حضرت محمد بن ہلال بیان کرتے ہیں کہ وہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ استسقاء میں حاضر ہوئے تو انہوں نے خطبہ سے قبل نماز کا آغاز کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے استسقاء کیا اور اپنی چادر کو الٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39188، ترقيم محمد عوامة 37584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37585 ترقیم الشثری: -- 39189
٣٩١٨٩ - حدثنا شبابة بن سوار عن ابن ابي (ذئب) (١) عن الزهري عن عباد بن تميم عن عبد الله بن زيد وكان من اصحاب النبي ﷺ انه راى النبي ﷺ يوم خرج يستسقي فحول إلى الناس ظهره يدعو، واستقبل القبلة ثم حول رداءه ثم صلى ركعتين وقرا فيهما وجهر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (ذيب).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٢٥)، ومسلم (٨٩٤).

حضرت عبد اللہ بن زید جو کہ صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس دن دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استسقاء کے لئے نکلے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پشت لوگوں کی طرف پھیری اور قبلہ رُخ ہو کر دعا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر کو الٹا کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعات نماز پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان رکعات میں قراءت کی اور جہر کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: استسقاء کی نماز کو جماعت سے نہیں پڑھا جائے گا اور نہ ہی اس میں خطبہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39189، ترقيم محمد عوامة 37585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں